کولکاتا: مغربی بنگال کے کولکاتا کے تلجلہ تھانہ کے تحت بندل گیٹ علاقے میں ایک چھ سالہ بچی کی پر پراسرار موت کے بعد مقامی باشندوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا۔ مشتعل پجوم نے پولیس کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے پر مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کے کنارے کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ بھی اور کچھ گاڑیوں نذرآتش کردیا۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ تلجلہ تھانہ کے تحت بالی گنج پھاڑی ،پارک سرکس جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی۔
پولیس کو جائے وقو ع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرنے میں کرنے میں بڑی مشقت کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے پولیس نے پارک سرکس اور بالی گنج اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک پر جاری مظاہرے کو ختم کرانے کی کوشش کی۔ پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ حالات پر قابو پانے کے لئے آر اے ایف کے جوانوں کو طلب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب تلجلہ تھانہ کے تحت بندل گیٹ میں واقع ایک فلیٹ سے چھ سال کی ایک بچی کی لاش برآمد کی گئی۔ گھر والوں نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی۔ گھر والوں پولیس پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا۔
یہ بھی پڑھیں:Agitation On Tiljala Murder چھ سال کی بچی کا قتل۔پولیس اورمقامی باشندوں کے درمیان جھڑپ
بچی کی لاش ملنے کی اطلاع منظر عام پر آتے ہی مقامی باشندے تلجہ تھانے پہنچے اور احتجاج کیا۔ اس کے بعد پولیس اہلکاروں پر پتھر بازی بھی کی گئی جس سے وہاں افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے حالات کو قابو کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں متعدد افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس معاملے میں تین افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ گرفتار افراد نے بتایا کہ تانترک کہنے پر اس واردات کو انجام دیا گیا ہے۔