ETV Bharat / state

ڈھاکہ میں بھارتی سفارت خانہ کے باہر سیکورٹی سخت - سیکورٹی انتظامات

حکومتی سطح پر ہندو بنگلہ دیش کے درمیان مستحکم تعلقات کے باوجود آسام میں این آر سی کے بعد بنگلہ دیش میں  بھارت مخالف جماعتیں ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہیں۔

ڈھاکہ میں بھارتی سفارت خانہ کے باہر سیکورٹی سخت
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 7:14 PM IST

ڈھاکہ بیت المکرم مسجد کے باہر گزشتہ دس دنوں میں دوسری مرتبہ آج جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری والی دفعہ 370کو ہٹائے جانے کے خلاف بنگلہ دیش کی اسلامی جماعتیں احتجاج کررہی ہیں۔

اس کے بعد ہی ڈھاکہ میں واقع بھارتی سفارت خانہ کے باہر سیکورٹی انتظامات سخت کردیے گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کی اسلامی جماعتوں نے این آر سی اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف ہجومی تشدد کے واقعات کے خلاف بیت المکرم مسجد کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوکر احتجاج کیا تھا۔

اسلامک مومنٹ آف بنگلہ دیش کے سیکڑوں کارکنان مفتی سیدفیض الکریم کی قیادت میں بیت المکرم مسجد کے باہر احتجاج کررہے ہیں، احتجاجی جلوس بھارتی سفارت تک نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر بڑی تعداد میں پولس اہلکاروں کی تعینات اور حکومت کی سختی کی وجہ سے جلوس کی شکل میں احتجاجی پروگرام نہیں نکالا جائے گا۔

ڈھاکہ پولس کے ذرائع کے مطابق ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولس اور سریع الحرکت فوج کے جوانوں کو بڑی تعداد میں بھارتی سفارت خانہ کے باہر تعینات کردیا گیاہے۔ سفارت خانہ میں آج بھی ویزے کیلئے طویل قطار ہے تاہم سیکورٹی اور جانچ سخت کردی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.