مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے گوگھاٹی علاقہ میں اس دلدوز واقعے میں زخمی ہونے والے 25 میں سے چھ افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔
مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ فائر بریگیڈ کی بھی مدد لی گئی۔
پولیس نے مقامی باشندوں کی مدد سے پلٹی کھائی ہوئی بس میں پھنسے زخمی مسافروں کو باہر نکالا اور ہسپتال میں داخل کرایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے 25 میں سے چھ افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
قیاس ہے کہ رفتار تیز ہونے کی وجہ سے مسافروں سے بھری بس پلٹ گئی۔
اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔