ETV Bharat / state

Three Killed In Road Accident: سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 4:45 PM IST

مرشدآباد ضلع کے بیل ڈانگہ تھانہ کے تحت 34 نمبر قومی شاہراہ پر ہوئے سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہو گئی جب کہ ایک ڈیڑھ سالہ بچے کی جان بچ گئی۔ Three Killed In Road Accident

سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک

مرشدآباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بیل ڈانگہ تھانہ کے تحت 34 نمبر قومی شاہراہ پر ایک درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو خواتین سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج دن میں 34 نمبر قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ موٹر سائیکل پر تین لوگ سوار تھے جس میں ایک ڈیڑھ سال کا بچہ بھی شامل تھا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت معین الشیخ، مینارا بی بی اور نظرانہ خاتون کے طور پر ہوئی ہے جبکہ شاداب شیخ نام کے ایک ڈیڑھ سالہ بچے کی جان بچ گئی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ تمام لوگ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے، اسی دودان انہیں ٹرک نے ٹکر ماردی۔ ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی۔ پولیس نے حالات پر قابو پانے کے بعد آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:

Official killed in Road Accident: سڑک حادثے میں سی آئی ڈی کے افسر سمیت دو ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.