کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہوڑہ ضلع پولیس نے جھارکھنڈ کے تین رکن اسمبلی کو کروڑوں روپے کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران جھارکھنڈ کے رکن اسمبلی کی گاڑیوں سے کروڑوں روپے برآمد کی۔ ذرائع کے مطابق ناکہ چیکنگ کے دوران جھارکھنڈ سے آنے والی گاڑیوں پر سوار لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ شک کی بنیاد پر گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ three Jharkhand MLAs arrested with huge money in Howrah
پولیس کو تلاشی مہم کے دوران اراکینِ اسمبلی کی گاڑیوں سے کروڑوں روپے برآمد کیے گئے۔ اسکے بعد جھارکھنڈ کے تینوں رکن اسمبلی کو حراست میں لے لیا گیا۔ تینوں اراکین اسمبلی کی شناخت عرفان انصاری (جام تارا اسمبلی حلقہ)، راجیش کیشپ (کھچڑی حلقہ) اور نمن بیکسل (کولباری حلقہ) کے طور ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اراکینِ اسمبلی سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اس معاملے میں فی الحال واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ Members of the Assembly in Police Custody
یہ بھی پڑھیں:
دوسری طرف کا ہوڑہ ضلع پولیس سواتی بھنگلیہ نے کہا کہ ان کی ٹیم کو بڑے پیمانے پر نقد کی ہیرا پھیری کی اطلاع ملی تھی۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر تلاشی مہم چلائی گئی۔ ترنمول کانگریس کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ بی جے پی نے جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی حکومت گرانے کے لیے ہارس ٹریڈنگ کا کھیل کھیل رہی ہے۔ نقد روپے بھری گاڑی اس کی مثال ہے۔ خبر ہے کہ کانگریس نے اس تینوں ارکان اسمبلی کو پارٹی سے معطل کردیا ہے۔ Congress Suspends 3 Jharkhand MLAs Caught With Huge Cash In West Bengals Howrah