کولکاتا: بی جے پی کے ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو مہم کے دوران کلکتہ پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر دیبجیت چٹرجی پرحملے کے سلسلے میں مزید تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو پولیس ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں کل نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔Three arrested in case of attack on police
ریاست میں بدعنوانی کے الزام پر ریاستی بی جے پی نے گزشتہ منگل کو نوبنو پروگرام منعقد کیا تھا۔ بی جے پی کے اس پروگرام کے دوران کلکتہ اور ہوڑہ میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی تھی ۔اے سی دیوجیت پر مبینہ طور پر مرکزی کلکتہ میں مہاتما گاندھی روڈ اور رابندر سرانی کے کراسنگ کے قریب حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس کی ایک گاڑی کو بھی مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی۔
ترنمول کانگریس آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اسپتال جاکر پولس آفیسر کی عیادت کی تھی ۔انہوں نے اسپتال سے باہر کہا کہ اس پوری ہنگامہ آرائی کے دوران پولس افسران اور اہلکاروں کے صبر وتحمل کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔اگر کوئی پولیس کی گاڑی کو آگ لگاتا، پولیس کو میرے سامنے مارتا ہے، میں ان کے سر میں گولی مار دیتا (اپنی پیشانی پر انگلی رکھ کر)۔بی جے پی نے اس بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کا بھتیجہ گولی مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔اگر انہیں اتنی ناراضگی ہے تو وہ خود کے سر میں گولی مارلیتے ہیں تو سمجھ میں بات آتی۔
بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کی بربریت کے جواب میں بی جے پی ورکروں نے حملہ کیا ہے۔بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ بی جے پی کونسلر مینا دیوی پروہت بھی زخمی ہوگئیں۔ بی جے پی کے پانچ مرکزی وفد نے ہفتہ کو ان سے ملاقات کی۔
یو این آئی