ETV Bharat / state

مجلس اور بی جے پی کے درمیان کوئی فرق نہیں: فرہاد حکیم - حیدر آباد کی سیاسی جماعت

وزیر فرہاد حکیم نے کہا ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بنگال کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی ہے۔

There is no difference between Majlis and BJP: Farhad Hakeem
مجلس اور بی جے پی کے درمیان کوئی فرق نہیں: فرہاد حکیم
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 8:58 PM IST

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا ہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور بی جے پی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں سیاسی جماعتیں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ بہار اسمبلی انتخابات میں اس کی عمدہ مثال دیکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہے ویسے ویسے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی سیاسی جماعتیں پاؤں پھیلانے لگی ہیں۔ مغربی بنگال میں مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہ تھی، نہ ہے اور نہ مستقبل میں ہو گی۔

There is no difference between Majlis and BJP: Farhad Hakeem
مجلس اور بی جے پی کے درمیان کوئی فرق نہیں: فرہاد حکیم

انہوں نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کو بنگال میں انتخابات میں قسمت آزمانے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے بہار اسمبلی انتخابات میں سیکولر پسند سیاسی جماعتوں کا بیڑہ غرق کرکے دم لیا اور بنگال کا ماحول بگاڑنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم بنگال کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی ہے۔ حیدر آباد کی سیاسی جماعت نے بنگال کے عوام کا مزاج سمجھنے میں بڑی غلطی کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.