جنوبی کولکاتا کے راؤڈون اسٹریٹ میں واقع ہسپتال نے کہا کہ 19 اپریل کو 30 سالہ خاتون کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ اسی دن آپریشن کے ذریعہ بچے کی پیدائش ہوئی۔ اگلے دن خاتون نے بخار کی شکایت کی تو کورونا وائرس کی جانچ ہوئی اور 23 اپریل کو رپورٹ مثبت آیا کہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر ہے۔
ہسپتال نے کہا کہ چوںکہ ہمارے یہاں کورونا کے علاج کے لیے انتظامات نہیں ہیں، اس لیے آنند پور میں واقع پرائیوٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
خاتون کے رابطے میں آنے والے ڈاکٹر، نرس اور دیگر طبی عملے کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے اور پوری بلڈنگ کو سینیٹائزڈ کیا گیا ہے۔
بچے کو بھی انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور کورونا کی جانچ کے نمونے بھیج دئے گئے ہیں۔ آئسولیشن وارڈ کے مطابق بچے کی حالت ابھی مستحکم ہے۔