ETV Bharat / state

دوارے سرکار کا دوسرا مرحلہ، لوگ کثیر تعداد میں پہنچ رہے ہیں - کولکاتا نیوز

حکومت مغربی بنگال کی جانب سے ریاست میں دوارے سرکار کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔اب تک تین کروڑ لوگوں نے دوارے سرکار کیمپ میں اپنا نام درج کرایا ہے۔کولکاتا کارپوریشن کے مختلف وارڈز میں دوارے سرکار کیمپ جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔

دوارے سرکار کا دوسرا مرحلہ، لوگ کثیر تعداد میں پہنچ رہے ہیں

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 2:04 AM IST

ممتا بنرجی کی حکومت نے 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل دوارے سرکار کیمپ کو متعارف کرایا تھا۔جس کا مقصد عام لوگوں کو اہم سرکاری دستاویزات کے لئے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے نجات دینا تھا۔ممتا بنرجی کی حکومت نے عام لوگوں تک پہنچنے کے لئے دوارے سرکار کو ذریعہ بنایا جو لوگوں میں بہت مقبول ہوا کیوں کہ اس سے قبل کنیا شری، روپا شری،پسماندہ طبقات کی سند حاصل کرنے کے لئے لوگوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے۔

دوارے سرکار کا دوسرا مرحلہ

دوارے سرکار کیمپ میں لوگوں یہ آسانی ہوئی کہ ایک دن میں ہی یہ سارے کام ان کیمپوں میں با آسانی ہونے لگے اس کے علاوہ تیسری بار اقتدار میں آنے کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا اور اس بار لکشمی بھنڈار اور اسٹوڈنٹس کریڈٹ کارڈ اسکیم کو بھی متعارف کرایا گیا۔

دوارے سرکار کیمپ اور لکشمی بھنڈار جیسے اسکیم کی وجہ سے خصوصی طور پر خواتین میں حکومت کے تئیں مثبت رجحان پایا جا رہا ہے۔کولکاتا کارپوریشن کے وارڈ نمبر 62 میں دوارے سرکار کیمپ کے دوران لوگوں کی بھیڑ نظر آئی۔ خصوصی طور پر خواتین بڑی تعداد ان کیمپ میں پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کی پریانکا ٹبریوال ممتا کے خلاف بھوانی پور سے امیدوار

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے وارڈ نمبر 62 کی ترنمول کانگریس کی کوآرڈینیٹر ثنا احمد سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ برس میں کوورنا وبا کے دوران ہم نے دیکھا کہ لوگ پریشان تھے اسی دوران ممتا بنرجی کی حکومت نے سواستو ساتھی کارڈ کا اسکیم شروع کیا جس میں پانچ لاکھ تک ہیلتھ انشورنس دیا گیا ہے۔جو تقریبا تمام ہسپتالوں میں قبول کیا جا رہا ہے اس سے لوگوں کو بہت مدد ہوئی۔اس کے بعد دیدی نے اس بار لکشمی بھنڈار خواتین کے لئے شروع کیا جس میں 25 تا 60 برس کی عمر کی خواتین کو ماہانہ 500 روپئے ان کے بینک اکاؤنٹ میں راست پہنچ جائیں گے۔لیکن اس کے لئے سواستو ساتھی کارڈ ہونا لازمی ہے۔

انھوں نے کہا دیدی ہمیشہ سے خواتین کے بارے میں سوچتی رہی ہیں اگر خواتین کے کھاتے ہر ماہ 500 روپئے پہنچ رہے ہیں تو ان کی بہت مدد ہوگی اس سے ان کی کچھ ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لکشمی بھنڈار خواتین میں بہت مقبول ہو رہا ہے۔ بڑی تعداد میں خواتین دوارے سرکار کیمپ کا رخ کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں لکشمی بھنڈار کے علاوہ سواستو ساتھی کارڈ، اسٹوڈنٹس کریڈٹ کارڈ، پسماندہ طبقات کی سند،کنیاشری،روپا شری کا کام ہو رہا ہے۔انہوں نے بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کہا کہ ممتا بنرجی کثیر ووٹوں سے جیت حاصل کریں گی کیونکہ کوئی مقابلے میں ہے ہی نہیں۔ ریکارڈ ووٹوں سے ممتا بنرجی کی جیت یقینی ہے۔ اور انھوں نے امید ظاہرکی کہ آئندہ دنوں میں ممتا بنرجی ملک کی وزیر اعظم بھی بنیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.