ETV Bharat / state

آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات پر عوام ناراض - پولیس آبزرور

اسمبلی انتخابات کے لئے بگل بجنے کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس مرتبہ معربی بنگال میں آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔

the-people-are-angry-over-the-assembly-elections-in-eight-phases-in-west-bengal
آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات پر عوام ناراض
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 2:27 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات پر عوام ناراض

انتخابی کمیشن کی جانب سے اس مرتبہ اسمبلی انتخابات آٹھ مرحلوں میں کرانے کے اعلان کے بعد سے ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہیں۔

شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی مغربی بنگال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طویل ترین اسمبلی انتخابات کرانے کا نیا ریکارڈ بننے والا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کو حساس قرار دے دیا ہے۔ اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی کمیشن نے دو پولیس آبزرور مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ انتخابی کمیشن نے لا اینڈ آرڈر کو مستحکم بنانے کے لئے مرکزی فورسز کی نگرانی کے لئے جوائنٹ اسسٹنٹ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حالانکہ انتخابی کمیشن کے بنگال میں آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کے فیصلے پر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ آٹھ مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کرانے سے ریاست میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو سکتا ہے، اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مرکزی فورسز کی تعیناتی سے مغربی بنگال اور یہاں رہنے والوں کو کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پورے ملک کو پتہ ہے کہ مغربی بنگال میں انتخابات کیسے ہوتے ہیں، اس کے مدنظر انتخابی کمیشن کو زیادہ سے زیادہ چار مرحلوں میں انتخابات کرانا چاہئے تھا۔

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں آٹھ مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے مرحلے میں 27 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اسمبلی انتخابات کا آخری مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا اور دو مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی 294 سیٹوں کے لئے مرد ووٹرز کی تعداد 73,66,306 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 59,27,084 ہے۔

مغربی بنگال میں تیسرے جنس ووٹرز کی تعداد 1590 ہے۔ کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 1,01916 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.