کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں اردو ادب کی عظمت اور اس کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب ابرار کاشف نے کہا کہ صرف اور صرف میڈیا اور چند اخبارات میں ہی اردو زبان سے متعلق منفی باتیں کی جاتی رہی ہیں جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے، ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ممبئی سے تعلق رکھنے والے شاعر و ادیب ابرار کاشف نے کہا کہ پہلے کے مقابلے موجودہ دور میں اردو کی اہمیت اور دلچسپی بڑھی ہے۔ Exclusive Interview with Renowned Poet Abrar Kashif
انہوں نے کہا کہ اردو زبان میں شاعری کے فن کا مظاہرہ کرنے والوں میں غیر مسلمانوں کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے، اردو زبان کے لیے اس س زیادہ مثبت باتیں اور کیا ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر چیز کا وقت آتا ہے، نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، اردو زبان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے لیکن موجودہ صورتحال سے مایوس ہونے کے بجائے صبر سے کام لیں۔ انشاء اللہ کچھ بہتر ہوگا، عروس البلاد ممبئی سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ شاعر نے کہا کہ مغربی بنگال آنا ہمیشہ سے ہی میرے لیے خاص رہا ہے، کولکاتا تہذیب و تمدن کا مرکز رہا ہے، اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔
مزید پڑھیں:West Bengal Urdu Acadmey:مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے تحت تین روزہ جشن جام جہاں نما کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں شاعر و ادیب کی ستاروں کی طرح عزت افزائی کی جاتی ہے، دوسری ریاستوں میں ایسا بہت کم ہی پایا جاتا ہے، یہاں کے لوگ مثبت پہلو پر بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، یہ وقت بھی گزر جائے گا، ہاں مگر یہ بھی سچ ہے برے دور کے گزرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، عام لوگوں کے لیے یہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔