ETV Bharat / state

بنگال میں بند جوٹ ملز یکم نومبر سے کھلیں گی - رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی

ہگلی ضلع کے تیلنی پاڑہ میں واقع گوندھل پاڑہ جوٹ مل میں آئندہ یکم نومبر سے دوبارہ کام شروع ہوجائے گا۔ اس خبر سے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

The closed jute mills in Bengal will reopen on November 1
درگا پوجا سے قبل بنگال میں بند جوٹ ملوں کے کھلنے کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 11:07 PM IST

مغربی بنگال میں پوجا سے قبل بند جوٹ ملوں کے دوبارہ کھلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں واقع گوندھل پاڑہ جوٹ مل آئندہ یکم نومبر سے دوبارہ کھل جائے گی۔

بنگال میں بند جوٹ ملز یکم نومبر سے کھلیں گی

ہگلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے اس کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے بند گوندھل پاڑہ جوٹ آئندہ یکم نومبر سے دوبارہ کھل جائے گی۔ مزدوروں کے لئے یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے۔

رکن پارلیمان نے کہا کہ اس کے لئے کافی محنت کرنی پڑی ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اس ضمن میں کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی بے بسی کے بعد مرکزی حکومت سے مدد مانگی۔ مرکزی حکومت نے اس مل کو کھلوانے میں بڑی مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بنگال کے تمام بند جوٹ ملوں میں دوبارہ کام شروع ہوجائے۔ اس کے لئے ہماری حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے اور اگلے چند مہینوں میں اس کا اثر واضح طور پر سامنے آنے لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں نہیں جانا ہے کہ مل کیوں اور کس وجہ سے بند ہوئی۔ ہمیں یہ سوچ کر خوش ہونا چاہیے کہ بند مل میں دوبارہ کام شروع ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی جوٹ انڈسٹری پوری دنیا میں مشہور ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے بیشتر جوٹ ملوں میں کام بند ہے۔ ان بندکارخانوں کو دوبارہ کھلوانے کی کوشش تیز ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.