مغربی بنگال میں کرایہ میں اضافہ اور دیگر مطالبات کو لے کر ٹیکسی ورکرس فیڈریشن نے جمعرات سے دوروزہ ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فیڈریشن کے اعلان کے مطابق 20ہزار ٹیکسی ڈرائیور ہڑتال پر رہیں گے اور اس کے علاوہ 4ہزار اولا، اوبیر نے بھی اس ہڑتال کی حمایت کی ہے۔
فیڈریشن نے حکومت کے سامنے سا ت نکاتی مطالبہ پیش کیا ہے جس میں موٹر وائیکل قانون میں تبدیلی،کرایہ میں اضافہ، ویٹنگ چارج میں اضافہ،ٹیکسی ڈرائیور کی موت کی صورت میں معاوضہ میں اضافہ کامطالبہ کیا گیا ہے۔اس ہڑتال کی وجہ سے 20لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔
: