ETV Bharat / state

مغربی بنگال: ٹیکسی ڈرائیورز نے ہڑتال کا اعلان کیا

تیل کی قیمتوں میں لگاتار اضافے اور کورونا وائرس کی وجہ سے مسافروں کی کمی کے مسئلے سے پریشان ٹیکسی مالکان کرایے میں اضافہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سات ستمبر کو مغربی بنگال میں ریاستی سطح پر ٹیکسی ہڑتال

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 2:00 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے کولکاتہ میں ٹیکسی مالکان کی تنظیم نے آئندہ 7 ستمبر کو ٹیکسی ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دراصل حکومت کی طرف سے کرایے میں اضافہ کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ٹیکسی مالکان کی تنظیم نے آئندہ 7 ستمبر کو ٹیکسی ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیکسی مالکان کی طرف سے کرایے میں اضافہ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیکسی مالکان کی تنظیم کی طرف سے کئی بار ریاستی و مرکزی حکومت اپیل کی جا چکی ہے۔ لیکن اس کے باوجود بھی ان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں اب کولکاتا کی علامتی پیلی ٹیکسی مالکان نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے بند کا راستہ اختیار کیا ہے۔

مغربی بنگال ٹیکسی آپریٹر نے آئندہ 7 ستمبر کو ریاستی سطح پر 24 گھنٹے کے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دن 12 ہزار ٹیکسیاں سڑکوں سے غائب رہیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ 7 جون سے تیل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔'

اے آئی ٹی یو سی کی حمایت کردہ مغربی بنگال ٹیکسی آپریٹر کو آرڈینیش کمیٹی کے جنرل سیکریٹری و کنوینر نول کشور شریواستو کا کہنا ہے کہ 'ہم نے متعدد دفعہ ریاستی و مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں خط لکھا اور کرایے میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔ لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ اسی درمیان لاک ڈاؤن اور تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے خوف سے مسافروں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ اس طرح اب ٹیکسی چلانا ہمارے لئے ممکن نہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اسی لئے آئندہ 7 ستمبر کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر کے سامنے دھرنے پر بیٹھیں گے۔ اس دن ہم محکمہ ٹرانسپورٹ کے چیف سیکریٹری کو ایک یادداشت بھی دیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے 64،553 نئے کیسز، ایک ہزار سات اموات

انہوں نے مزید کہا کہ 'مرکز میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے ہی ٹرانسپورٹ کے شعبہ آہستہ آہستہ بربادی کی طرف جا رہا ہے۔ تیل کی قیمتیں بے لگام ہو گئیں ہیں۔ ٹیکسی مالکان اور ڈرائیوروں کو مالی دشواریوں کا سامنا ہے۔ ٹیکسی مالکن کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو پہلے ہی کرایے میں اضافہ کا مطالبہ سے آگاہ کیا جا کا ہے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ ٹیکسی کا کرایہ کم سے کم 50 روپئے کئے جائیں اور اس کے بعد فی کیلو میٹر 25 روپئے کے نرخ سے کرایہ طے کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.