ETV Bharat / state

شوبھندو ادھیکاری کے قریبی راکھیل بیرا 12 جون تک پولس تحویل میں

شکایت کردہ سوجیت دے نے کہا کہ راکھیل بیر ا نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ساہا انسٹی ٹیوٹ کے ایک فلیٹ میں بیٹھ کر رشوت کی رقم لی تھی۔

Suvendu Adhikari
شوبھندو ادھیکاری
author img

By

Published : Jun 6, 2021, 11:01 PM IST

کلکتہ پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ آب باشی میں نوکری دینے کے معاملے میں گرفتار راکھیل بیرا جو بی جے پی لیڈر شوبھندو ادھیکاری کا قریبی ہے سے تفتیش کے دوران تہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ وہ چار افراد کے اشارے پرنوکری دلانے کے نام پر روپے دیتا تھا۔ خیال رہے کہ سیالدہ کی عدالت نے 12جون تک راکھیل بیرا کو پولس کی تحویل میں دیدیا ہے۔

مانک تلہ پولس نے ہفتہ کے روز راکھل بیرا کوسوجیت نامی ایک شخص کی شکایت پر گرفتار کیا ہے۔ بیرا پر الزام ہے کہ اس نے جولائی اور ستمبر 2019 کے درمیان تقریبا 20 لاکھ روپے محکمہ آب پاشی میں نوکری دلانے کے نام پر لئے ہیں۔ کانتی اور دیکھا میں اس کے کئی ہوٹل ہیں ۔اس کے علاوہ راکھیل بیرا شوبھندو ادھیکاری کے قریبی ہیں۔ کلکتہ میں ہمیشہ ساتھ میں رہتے ہیں ۔بی جے پی میں شوبھندو ادھیکاری کے شامل ہونے کے بعد بھی بیرا بھی بی جے پی کے قریب ہوگیا تھا۔ جس وقت یہ رقم لی جارہی تھی اس وقت شوبھندو ادھیکاری محکمہ آب پاشی کے وزیر تھے۔ پولس اس معاملے میں چنچل نندی نامی شحص کی تلاش کررہی ہے۔

پولس کا الزام ہے کہ اس نے شمالی 24 پرگنہ اور کانتی میں لوگوں سے نوکری دلا نے کے نام پر لاکھوں روپے لئے ہیں ۔یہ تمام نقد 2016 سے 2019 کے درمیان لئے گئے ہیں۔ پولس اب اس کے فون کا ل ریکارڈ کی جانچ کر رہی ہے کہ اس درمیان وہ کس کس سے بات کرتا تھا ۔جو رقم لی گئی تھی وہ کس اکائونٹ جمع کیا گیا ہے ۔یا اس رقم سے پراپرٹی لی گئی ہے۔

شکایت کردہ سوجیت دے نے کہا کہ راکھیل بیر ا نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ساہا انسٹی ٹیوٹ کے ایک فلیٹ میں بیٹھ کر رشوت کی رقم لی تھی۔ راکھیل نے کہا تھا کہ یہ فلیٹ اس کا ہے ۔آج عدالت میں پیشی کے دوران راکھیل بیرا کے وکیل نے پولس کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاری اب کیوں ہورہی ہے۔سیاسی انتقال کے تحت کارروائی جارہی ہے۔ تاہم عدالت نے مزید تفتیش کےلئے راکھیل بیر ا کو 12جون تک پولس تحویل میں دیدیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.