ETV Bharat / state

بنگال اسمبلی انتخابات :امت شاہ کی قیادت میں اہم میٹنگ آج شام - بی جے پی کی ہائی پاورڈ کمیٹی کی میٹنگ

شھبندو ادھیکاری بی جے پی کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے آج شام دہلی کے لئے روانہ ہوں گے

suvendu adhikari Will meet amit shah and discuss bengal situation
بنگال اسمبلی انتخابات :امت شاہ کی قیادت میں اہم میٹنگ آج شام
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 2:00 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے.

توڑ جوڑ کی سیاست میں جہاں ایک طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری طرف بی جے پی کو اس کھیل میں غیر معمولی طور پر کامیابی ملی ہے.

بی جے پی اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو سخت ٹکر دینے کے کمر کس کر میدان میں اتر چکی ہے.

ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شھبندو ادھیکاری بی جے پی کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے آج شام دہلی کے لئے روانہ ہوں گے.

ذرائع کے مطابق آج دن میں

میں روڈ شو کی قیادت کرنے کے بعد شبھندو ادھیکاری دہلی کے لئے روانہ ہوں گے جہاں بی جے پی کی ہائی پاورڈ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے.

وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ ہائی پاورڈ کمیٹی کی قیادت کریں گے. اس کمیٹی میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پارٹی کے قومی نائب صدر مکل رائے کیلاش وجے ورگھیہ اور شھبندو ادھیکاری شامل ہیں.

دہلی میں منعقدہونے والی میٹنگ میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کو لے کر تبادلہ خیال ہونے والا ہے۔

اس کے علاوہ چھ فروری کو پارٹی کے صدر جے پی نڈا اور آٹھ فروری کو وزیر داخلہ امت شاہ کے مغربی بنگال کے دورے کو لے کر بھی بات چیت ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.