ترنمول کانگریس کے باغی رہنا شھبندو ادھکاری نے کہا کہ میں جو بولتا ہوں وہ کرتا نہیں اور جو کرتا ہوں وہ بولتا نہیں۔
مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے باغی رہنما اور وزیر شھبندو ادھکاری اپنی ہی پارٹی کے لئے دردسر بن چکے ہیں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور شھبندو ادھکاری کے درمیان تلخی بڑھتی جا رہی ہے. پارٹی کے تمام سنئیر رہنماوں کی ہمت جواب دینے کے بعد پرشانت کشورنے شھبندو ادھکاری کو منانے کی کوشش تیز کر دی ہے۔
ترنمول کانگریس کے باغی رہنماشھبندو ادھکاری کا کہنا ہے کہ عوامی خدمات انجام دینے کے لئے کسی پارٹی یا رہنما کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ 'میں کسی کی غلط بات کو کسی بھی قیمت پر تسلیم نہیں کرتا ہوں. ہمیشہ سے ہی اس کی مخالفت کرتا رہا ہوں.' شھبندو ادھکاری نے کہا کہ میں جو کہتا ہوں وہ کرتا نہیں اور جو کرتا ہوں اس کے بارے میں کبھی بات نہیں کرتا.
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس رہنما اور ریاستی وزیر شھبندو ادھکاری کے درمیان تلخی بڑھتی جا رہی ہے. ترنمول کانگریس کے انتخابی مشیر پرشانت کشور ناراض وزیر شھبندو ادھکاری کو منانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اب تک کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔ دوسری طرف شھبندو ادھکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔