ETV Bharat / state

Suvendu Skips Governor Swearing Ceremony سویندو ادھیکاری نے گورنر کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کی - سویندو نےگررنر حلف برداری میں شرکت نہیں کی

مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر سویندوادھیکاری نے بدھ کو نئے گورنر سی وی آنند بوس کی حلف برداری سے متعلق تقریب میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سویندو ادھیکاری بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بھی ہیں۔Suvendu skips Governor Swearing Ceremony

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 23, 2022, 4:36 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری نے بدھ کو نئے گورنر سی وی آنند بوس کی حلف برداری سے متعلق تقریب میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھیکاری نے تقریب میں اپنی جگہ کے بارے میں یہ فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ انہیں ان ایم ایل اے میں جگہ دی گئی تھی جو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر جیتے تھے اور بعد میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے۔Suvendu skips Governor Swearing Ceremony

سویندو ادھیکاری بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تقریب میں موجود نہیں رہوں گا کیونکہ میرے لیے متنازعہ لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ممکن نہیں ہے۔ نندی گرام میں ترنمول سربراہ اوروزیراعلیٰ کو شکست دے کر ایم ایل اے بننے والے ادھیکاری نے سوشل میڈیا پر لکھا، 'میں گورنر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مجھے الگ سے ملنے کا وقت دیں ۔ اگر وہ آج مجھ سے ملنے کو کہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔'

کیرالہ کیڈر کے سابق افسر اور 1977 کے آئی اے ایس سی وی آنند بوس نے راج بھون میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے کابینہ کے کچھ وزراء کی موجودگی میں مغربی بنگال کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔ سویندو ادھیکاری نے اپنے سوشل میڈیا پر کرشنا کلیانی اور بسواجیت داس کی دو مختلف تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں جن میں اس وقت کے تجارت کے وزیر مملکت پارتھا چٹرجی کی موجودگی میں ٹی ایم سی کا جھنڈا تھامے ہوئے تھے۔ پارتھا چٹرجی، جنہیں سرکاری اسکول کے اساتذہ کی مبینہ غیر قانونی بھرتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Suvendu Adhikari Slams TMC آئی پی ایس افسران ترنمول کانگریس حکومت کے خلاف

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.