ETV Bharat / state

شبھیندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کو ہرانے کا چیلنج قبول کیا - ای ٹی وی بھارت اردون نیوز

ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شبھیندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کو ہرانے کا چیلنج کیا۔

شبھندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کو ہرانے کا چیلنج قبول کیا

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 9:39 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 میں ابھی چار مہینوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے، دوسری طرف کانگریس، بائیں محاذ کے مضبوط اتحاد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کا کھیل بگاڑنے کے لئے میدان میں اتر چکی ہے۔

شبھندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کو ہرانے کا چیلنج قبول کیا
شبھندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کو ہرانے کا چیلنج قبول کیا

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس دل بدل کے کھیل کے ابتدائی دور میں سات ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کے نقصان برداشت کرنے کے بعد پوری طاقت کے ساتھ انتخابی میدان میں اتر چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

وزیر داخلہ امت شاہ، پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا، کیلاش وجے ورگیہ سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں کی مدد سے بی جے پی مغربی بنگال میں پہلی مرتبہ حکومت بنانے کا خواب دیکھنے لگی ہے۔

رکن پارلیمان سوگتا رائے
رکن پارلیمان سوگتا رائے

سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لفظی جنگ بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ اس جنگ میں کوئی کسی کے خلاف ایک انچ زمین چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شبھندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کو نندی گرام میں شکست دینے کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔

شبھندو ادھیکاری نے کہا کہ اگر میں ممتا بنرجی کو پچاس ہزار ووٹوں سے نہیں ہرا سکا سیاست چھوڑ دوں گا۔

کولکاتا کے ٹالی گنج میں روڈ شو کے اختتام پر شبھندو ادھیکاری نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ،وقت اور دن کو لکھ کر رکھ لیں، 'میں ممتابنرجی کو شکست دینے کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ نندی گرام سے بی جے پی کے ٹکٹ پر میں لڑوں یا پھر کوئی اور دونوں صورت میں ممتا بنرجی کو پچاس ہزار ووٹوں سے شکست دیں گے۔

شبھندوادھیکاری کا کہنا ہے کہ اگر میں ایسا نہیں کر پایا تو سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔

واضح رہے کہ سربراہ ممتا بنرجی کے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد رکن پارلیمان سوگتا راے نے شبھندو ادھیکاری کو ترنمول کانگریس کی سربراہ کے خلاف انتخاب لڑنے کا چیلنج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شبھندو ادھیکاری ممتا بنرجی کے خلاف انتخاب لڑیں: سوگتا رائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.