مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں موجود واحد اقلیتی کالج ملی الامین کالج ایک بار پھر سے اپنے سنہرے دور کی طرف لوٹ رہا ہے۔جبکہ چند سال قبل کالج بحران کا شکار تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ کالج کا وجود دم توڑ دے گا۔لیکن مسلسل کوششوں کے بعد کالج ایک بار پھر سے بحران سے بایر نکل کر نئے دور کی طرف گامزن ہے۔ National Seminar Held at Milli Al-Ameen College
کالج کے شعبہ اردو میں پہلی بار دو روزہ قومی سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔اس کے علاوہ کالج میں اس بار داخلے کے لئے بھی بڑی تعداد میں عرضیاں موصول ہو رہی ہیں۔کالج میں بعنوان معاصر اردو فکشن مسائل و امکانات سیمینار منعقد کیا گیا جس میں قومی سطح کے اسکالروں کے علاوہ مقامی اسکالروں نے اپنے مقالے پیش کئے۔
ملی الامین کالج جو گزشتہ کئی برسوں تک شدید بحران کا شکار رہی ہے۔لیکن مسلسل کوششوں کے بعد کالج بحران سے نکل کر ایک نئے دور کا آغاز کر چکی ہے۔گزشتہ ایک سال میں کالج میں تعلیمی ماحول کافی بہتر ہو چکے ہیں کالج میں نئی پرنسپل کی تقرری ہوئی اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں کئی مستقل ٹیچروں کا گزستہ دو برسوں میں تقرری ہوئی ہے۔کالج کے شعبہ اردو بھی ایک بار پھر سے فعال ہو چکا ہے۔
شعبہ اردو کی جانب سے کالج میں پہلی بار دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مغربی بنگال اردو اکیڈمی کا مالی تعاون رہا۔معاصر اردو فکشن مسائل و امکانات کے عنوان سے منعقد سیمینار میں چار اجلاس کے دوران 23 مقالے پیش کئے گئے۔ پہلے اجلاس کی صدارت صفدر امام قادری صدر شعبہ اردو پٹنہ کالج نے کی جبکہ نظامت کالج کی گیسٹ لکچرر عرشیہ اقبال نے کی اور مقالہ پیش کرنے والوں میں، پروفیسر ابوبکر عباد،دہلی یونیورسٹی، ظہیر انور ،ڈاکٹر شبانہ نسرین لیڈی برابورن کالج ،مقصود دانش،ڈاکٹر نصرت جہاں شامل تھے۔
دوسرا اجلاس پروفیسر ابوبکر عباد کی صدارت میں ہوا جس میں نظامت ڈاکٹر عرش منیر نے انجام دی جبکہ ڈاکٹر عاصم شہنواز شبلی مولانا آزاد کالج ،ڈاکٹر عذیر احمد اسلام پور کالج،شگفتہ جہاں ،شفا فاطمہ اور ڈاکٹر امتیاز وحید صدر شعبہ اردو کلکتہ یونیورسٹی نے مقالہ پیش کیا۔تیسرے اجلاس میں صدارت ڈاکٹر صفدر امام قادی نے کی نظامت کے فرائض رونق صبا نے انجام دیا ڈاکٹر مظہر کبریا، ڈاکٹر شاہین پروین،شری شکسائتن کالج،ڈاکٹر تسلیم عارف ویسٹ بنگال اسٹیٹ یونیورسٹی، ڈاکٹر طیب نعمانی بھیرو گانگولی کالج،ڈاکٹر صوفیہ شیرین سریندر ناتھ کالج ایوننگ،ڈاکٹر عرش منیر ملی الامین کالج، ڈاکٹر عرشیہ اقبال ملی الامین کالج نے مقالہ پیش کیا۔
سیمینار میں پیش کئے مقالوں کی پذیرائی ہوئی بہت اچھے مقالے پیش کئے گئے۔سیمینار میں موجودہ دور کے کئی فکشن نگاروں کے خدمات اور ان کے فن پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس کے علاوہ کئی گمنام یا ایسے فکشن نگار جن پر بہت کم لکھا گیا ان پر مقالے پیش کئے گئے۔ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے کئی فکشن نگاروں پر بھی مقالے پیش کئے جن پر بہت کم باتیں ہوتی ہیں جو مغربی بنگال کے ادبی دنیا کے لئے ایک خوشگوار بات ہے۔دو روزہ قومی سیمینار کے شاندار انعقاد پر کالج کے بانی کمیٹی ملی ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے اسسٹنٹ سیکریٹری شہنواز عارفی نے کہا کہ ہماری محنت رنگ لا رہی ہے۔