ETV Bharat / state

کولکاتا پولیس کےایک اور سب انسپکٹر کی کورونا سے موت

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 5:02 PM IST

کورونا وائرس کے سبب کولکاتا پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر کی نجی ہسپتال میں موت ہونے سے محکمہ پولیس میں افرا تفری پھیل گئی ہے۔

کورونا
کورونا

ریاست مغربی بنگال میں تہواروں کے موسم کے درمیان کورونا وائرس بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اس سے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر سب انسپکٹر ہریدن داس کو شہر کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

علاج کے دوران ان کی حالت بگڑتی گئی اور آج صبج ان کی موت ہو گئی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر کو بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی طبعیت بگڑتی چلی گئی۔

انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔

کولکاتا پولیس کمشنر انوج شرما نے سب انسپکٹر کی موت پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کرنے کے دوران سب انسپکڑ اس بیماری میں مبتلا ہوگئے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب اب تک 16پولیس اہلکاروں کی موت ہوئی ہے جن میں اسسٹنٹ پولیس کمیشنر, انسپکڑ, سب انسپکڑ اور سویک پولیس وغیرہ سب شامل ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ممتا نے جی جے ایم کے فیصلے کا خیرمقدم کیا

اس کے علاوہ کورونا وائرس سے اب تک ریاست میں چھ ہزار سے زائد لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.