مغربی بنگال كے عالیہ یونیورسٹی کے تالتلہ کیمپس میں پڑھنے والے طلباء میں ایک متنازع پوسٹر کے خلاف ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس متنازع پوسٹر میں عالیہ یونیورسٹی اوراس کے طلباء کے خلاف نازیبا کلمات استعمال کیے گئے ہیں۔ students protest over controversial poster against aliah university
تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب ہاسٹل میں پینے کے پانی کے لئے لگے واٹر فلٹر پر ایک متنازع پوسٹر چسپاں کر دیا گیا جس میں لکھا تھا کہ عالیہ یونیورسٹی کے طلباء کو فلٹر کا استعمال کرنا منع ہے۔ اس کے ساتھ ان کو بنگلہ زبان میں ایسا کرنے پر کتا کا بچہ کہا گیا ہے۔ اس پوسٹر کے سامنے آنے کے بعد سے عالیہ یونیورسٹی کے طلباء میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔
آج عالیہ یونیورسٹی کے طلباء نے اس کے خلاف عالیہ یونیورسٹی کے تالتلہ کیمپس سے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عالیہ یونیورسٹی کے طالب علم منہاج نے بتایا کہ ایک ڈھائی سو سالہ تعلیمی ادارے کے خلاف اس طرح کے بیان کی ہم مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ اور پولس سے اس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور اس سلسلے میں تالتلہ تھانے میں شکایت بھخ درج کرائی اور قصورواروں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Nawab Siraj ud Daulah کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست سراج الدولہ کے اعزاز میں عام تعطیل کا مطالبہ
واضح رہے کہ عالیہ یونیورسٹی کے طلباء کو چند برس قبل مولانا آزاد کالج کے بیکر ہاسٹل کے نئی عمارت میں عالیہ یونیورسٹی کے طلباء کے قیام کا بھی انتظام کیا گیا، لیکن طلباء کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں ان کو ہاسٹل کو زبانی طور پر خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ طور پر کوئی نوٹس نہیں دی گئی ہے۔