ان حالات میں تعلیمی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے لیکن ان حالات میں طلباء اور اساتذہ کا رابطہ آن لائن جاری ہے، اساتذہ نے آن لائن کلاسز کرا رہے ہیں، جہاں اساتذہ نے سخت محنت کی تاکہ طلباء کا ایک سال برباد نہ ہوں وہیں طلباء نے بھی اساتذہ سے یوم اساتذہ کے موقع پر آن لائن عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے جشن منایا۔
![یوم اساتذہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/wb-kol-01-studentscelebrateteachersdayonline-7204837_05092020223009_0509f_03512_1044.jpg)
طلباء اور اساتذہ کا رشتہ نہایت ہی مقدس مانا جاتا ہے، ہر برس 5 ستمبر کو اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں یوم اساتذہ منایا جاتا ہے لیکن موجودہ صورت حالات کے پیش نظر یوم اساتذہ بھی معمول سے مختلف منایا گیا۔
![یوم اساتذہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/wb-kol-01-studentscelebrateteachersdayonline-7204837_05092020223014_0509f_03512_314.jpg)
اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند ہونے کی وجہ سے روایتی انداز میں طلباء اساتذہ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرنے سے قاصر رہے لیکن اساتذہ کے تئیں طلباء کے جزبہء ایثار میں کوئی کمی نہیں آئی، طلباء نے اپنے اساتذہ سے برقی ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن عقیدت کا اظہارکیا۔
ریاست مغربی بنگال کے کلکتہ یونیورسٹی کے فائنل سیمسٹر کے طلباء نے شعبہ اردو کے اساتذہ سے آن لائن اپنی عقیدت کا اظہار کیا، کورونا وائرس کو اساتذہ اور طلباء کے مقدس رشتے میں حائل نہیں ہونے دیا۔
ایم اے فائنل سیمسٹر کے طلباء قوسین جہاں، اظہرالدین، پروانہ، آفرین، آسیہ ناز، نغمہ افروز اور نورین نے اساتذہ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور طلباء کی تربیت میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ اساتذہ کی رہنمائی طلباء کے لئے ناگزیر ہے۔
کورونا وائرس کے مشکل دور میں بھی طلباء کی جانب سے اس طرح محبت و عقیدت کے اظہار پر کلکتہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے پروفیسر ندیم احمد نے کہا کہ جب سے کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہے۔
اس کے بعد سے یونیورسٹی بند ہونے کی وجہ سے طلباء سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور تعلیمی سلسلہ بھی رک گیا تھا لیکن برقی ذرائع کا سہارا لیتے ہوئے جب سے آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع ہوا تب سے اساتذہ کی جانب سے طلباء کی تعلیمی تشنگی بجھانے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلباء نے بھی بہت ہی لگن سے آن لائن کلاسز میں شرکت کی گرچہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کا تعلیمی نظام پر اثر پڑا لیکن طلباء اور اساتذہ کا بحر حال رابطہ بحال رہا یوم اساتذہ پر عام طور پر جشن کا ماحول ہوتا ہے لیکن اس بار کا تجربہ کبھی نہ بھولنے والا رہا یہ ایک منفرد تجربہ تھا عام حالات میں بھی طلباء نے اپنے اساتذہ سے عقیدت کا اظہار کرنے کا موقع نکالا اور اساتذہ اور طلباء کے رابطے میں کورونا وائرس کو حائل نہیں ہونے دیا یہ بہت ہی خوبصورت اور دلکش لمحات تھے۔