ETV Bharat / state

کولکاتا: لاک ڈاؤن سے اسٹریٹ فوڈ کا کاروبار شدید متاثر

ریاست میں جاری لاک ڈاؤن کا اثر عام و خاص پر پوری طرح سے پڑنے لگا ہے۔ سڑکوں پر کھانے پینے (اسٹریٹ فوڈ) کا دھندہ کرنے والے لوگوں کی آمدنی پر گہرا اثر پڑا ہے۔

street food business affected due to lockdown in kolkata
لاک ڈاؤن سے اسٹریٹ فوڈ کا کاروبار شدید متاثر
author img

By

Published : May 23, 2021, 2:26 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے مدنظر مغربی بنگال میں گزشتہ 16 مئی سے پندرہ روز کا سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ ریاستی حکومت پہلے ہی عام لوگوں کو انتباہ دے چکی ہے کہ حالات پر قابو نہیں پایا گیا تو لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی جائے گی جو پہلے سے زیادہ سخت ہو سکتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس انتظامیہ بھی لاک ڈاؤن کے دوران کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرنے کو لے کر لوگوں کو ہدایت دے رہی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی بھی کر رہی ہے۔ ریاست میں جاری لاک ڈاؤن کا اثر عام و خاص پر پوری طرح سے پڑنے لگا ہے۔ سڑکوں پر کھانے پینے (اسٹریٹ فوڈ) کا دھندہ کرنے والے لوگوں کی آمدنی پر گہرا اثر پڑا ہے۔

سڑکوں پر کھانے پینے کا ٹھیلا لگانے والوں کو سب سے زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کاروبار پوری طرح ٹھپ پڑ گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اس سلسلے میں جب اسٹریٹ فوڈ کے دھندے سے منسلک لوگوں سے بات چیت کی تو کچھ لوگوں نے لاک ڈاؤن کو لے کر ناراضگی کا اظہار کیا تو چند لوگوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت کو برا بھلا کہا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران صبح و شام ناشتہ اور کھانے کے کاروبار کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ مزید پندرہ دنوں تک لاک ڈاؤن جاری رہا تو اسٹریٹ فوڈ کے کاروبار نام کی کوئی چیز نہیں رہ جائے گی۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ کاروبار روزآنے کی آمدنی پر چلتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں جب نہیں کھلیں گی تو آمدنی کیا ہوگی۔ آمدنی نہیں ہو گی تو کاروبار بھی نہیں چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ہم اپنی مدد خود کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں 15 روزہ سخت لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ریاستی حکومت نے عام لوگوں سے کورونا وائرس کے چین کو توڑنے کے لئے لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی رفتار سست نہیں پڑی تو لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا انتباہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینما گھروں، جم، اسپورٹس کمپلیکس، ریستوران اور ہوٹل وعیرہ بند رہیں گے۔ اس پر سبھی کو سختی سے عمل کرنا ہی پڑے گا۔ لوکل ٹرین خدمات پہلے ہی معطل کر دی گئی ہے اور اب اس فہرست میں میٹرو ریلوے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ پرائیویٹ بسیں، آٹو رکشہ سمیت دوسری گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، لیکن ایمرجنسی حالات میں ٹرانسپورٹ کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن ٹھوس وجہ ہونی چاہیے۔ فیری سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

لاک ڈاؤن میں ریلوے اسٹیشن کے قلیوں کو مشکل حالات کا سامنا

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد گیارہ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس وبا سے اب اب تک 12 ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.