ETV Bharat / state

Stray Dog Bites Several People جلپائی گوڑی میں پاگل کتے کے حملے میں تیس سے زائد افراد زخمی - ضلع جلپائی گوڑی کے میناگوڑی تھانہ

مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع کے میناگوڑی میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایک پاگل کتا نے تیس سے زائد لوگوں کو کاٹ لیا۔ پاگل کتے کی وجہ سے پورے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

جلپائی گوڑی میں پاگل کتے  کے حملے میں 30 سے زائد افراد زخمی

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 12:47 PM IST

جلپائی گوڑی: مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی کے میناگوڑی تھانہ کے تحت کھگرابڑی، خکشیہ، ٹیکاتولی، نریندر پور سمیت مختلف علاقوں میں ایک پاگل کتا گھومتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسی کتے نے گذشتہ دو دنوں میں علاقے میں 30 سے زائد افراد کو کاٹ لیا ہے۔ اسی دوران کتے نے علاقے کے کئی مویشیوں پر بھی حملہ کیا۔ گذشتہ ایک ہفتے میں متاثرین کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔

پاگل کتے کی دہشت کی وجہ سے مقامی باشندے بالخصوص خواتین اور بچے اپنے اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں ۔دوسری طرف میونسپل انتظامیہ کی جانب سے بیداری مہم چلا رہی ہے ۔میونسپل انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ میونسپل انتظامیہ نے کہا کہ لوگوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاگل کتے کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ اسے جلد پکڑ لیا جائے گا۔ انتظامیہ نے متاثرہ افراد کے لئے کیمپ بھی لگا رکھا ہے تاکہ وقت پر مناسب اور بہتر علاج مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Elephant Correctional Home ہاتھیوں کے لئے اصلاح مرکز بنانے کا فیصلہ

مقامی باشندوں نے کہا کہ ایک پاگل کتا علاقے میں گھوم رہا ہے۔ پاگل کتا راہ چلتے لوگوں کو کاٹ لے رہا ہے۔ ہم اپنے بچوں کے تئیں فکر مند ہیں۔ لوگوں نے اپنے اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.