ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ہائی کورٹ نے ممتا حکومت کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلی سماعت شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے اور این آر سی سے متعلق اشتہارات کی اشاعت پر روک لگادی ہے۔
شہریت ترمیمی ایکٹ کے پارلیمنٹ کے پاس ہونے کے بعد سے ہی مغربی بنگال کے مختلف شہروں میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی ہونے کے بعد بنگال حکومت نے نیوز چینلوں پر اشتہارات دے کر اعلان کیا تھا کہ بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کسی بھی صورت میں نافذ نہیں کیا جائے گا۔
بنگال حکومت کے اس اشتہار پر گورنر جگدیپ دھنکر نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آئین کے خلاف ہے اور انہوں نے ممتا حکومت کو اس اشتہار کو واپس لینے کی ہدایت دی تھی۔
اس اشتہار کے خلاف کولکاتا ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی تھی، آج اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اگلی سماعت تک اشتہارات کی اشاعت پر روک لگادی ہے۔