مغربی بنگال میں 30 اکتوبر کو چار سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں۔
شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ اسمبلی حلقے میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے ترنمول کانگریس کے امیدوار (موجودہ وزیر) شوبھن دیب چٹرجی کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بنگال کے عوام کو پرامن اور خوشحال زندگی گزارنے کے لیے ترنمول کانگریس کو ہی جتانا ہوگا۔ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں ہے۔'
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فرہاد حکیم نے کہاکہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت تمام مذاہب کے لوگوں کو ترقی کرنے کے یکساں مواقع فراہم کرتی ہیں۔ ان کی نظروں سب برابر ہے، اسی وجہ سے مغربی بنگال ریاست دوسری ریاستوں کے مقابلے زیادہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری ریاستیں بالخصوص بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کا کیا حال ہے۔ وہاں کتنی ترقی ہوئی ہے اس کے بارے میں سب کو پتہ ہے۔ لوگ کس حال میں ہیں یہ بھی سب کو معلوم ہے۔'
ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کے اس بار 200 کے نعرے نے ہمیں پریشانی میں مبتلا کر چکا تھا لیکن عوام نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور ترنمول کانگریس کو تاریخی جیت فلائی۔'
- مزید پڑھیں: کولکاتہ:وزیر ہمایوں کبیر کے متنازع بیان پر کانگریس اور بی جے پی برہم
- کولکاتا: بڑھتی مہنگائی کے سبب گھریلو خواتین کو مختلف چیلنجز کا سامنا
وزیر فرہاد حکیم نے کہاکہ کانگریس اور لفٹ فرنٹ کی حمایت کرکے ووٹ ضائع نہ کرے کیونکہ ان کے امیدوار جیتنے والے نہیں ہیں، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ترنمول کانگریس کا حصہ بن کر اس کی جیت میں اہم رول ادا کریں۔