مغربی بنگال: ناردا اسٹنگ معاملہ سنہ 2016 کے اسمبلی انتخابات سے عین سامنے آیا تھا اور اب 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ناردا اسٹنگ معاملے میں ای ڈی کے نوٹس کے بعد ایک بار پھر سیاست تیز ہوگئی ہے۔
مغربی بنگال کے وزیر شہری ترقیاتی امور فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ بی جے پی سیاسی انتقام لیتی آرہی ہے. وہ اپنے حریف کو ہدف بناتی ہے. انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کو بی جے پی کا سیاسی کھیل قرار دیا .
ناردا معاملے میں مجھے نوٹس بھیجنے کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ای ڈی نے ایک ہفتے کے دوران نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت دی ہے.
اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ تمام دستاویزات ساتھ لے کر آئیں. کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو کے مطابق وہ کسی سے ڈرتے نہیں ہیں.
واضح رہے کہ ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں ای ڈی نے اسمبلی انتخابات سے عین قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رکن پارلیمان پرسون بنرجی،سابق وزیر مدن مترا اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم کو نوٹس بھیجتے ہوئے تمام جائیداد اور تمام اکاؤنٹ کی تفصیل پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگلے ایک ہفتے میں اس کا جواب دینا ہوگا۔ اس سے قبل ای ڈی نے ترنمول کانگریس کے آٹھ رہنماؤں کو نوٹس بھیجا ای ڈی کے نوٹس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جانچ ایجنسی یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ ناردا اسٹنگ آپریشن اور مویشی اسمگلنگ کے درمیان کوئی رابطہ ہے یا نہیں۔
رنمول کانگریس: اندرونی انتشار اور اختلافات سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج
ناردا اسٹنگ معاملہ 2016کے اسمبلی انتخابات سے عین سامنے آیا تھا اور اب 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ناردا اسٹنگ معاملے میں ای ڈی کے نوٹس کے بعد ایک بار پھر سیاست تیز ہوگئی ہے.کچھ دن پہلے ای ڈی نے بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کو بھی نوٹس بھیجا ہے۔ انہیں اپنی تمام جائیداد اور اکاؤنٹ کی تفصیل پیش کرنے کو کہا ہے۔ تاہم مکل رائے نے کہا کہ انہیں اب تک کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ فی الحال وہ بیمار ہیں اور ان کی سرجری کی گئی ہے۔ ناردا سٹنگ آپریشن کا ای ڈی اور سی بی آئی دونوں جانچ کررہی ہے ۔سی بی آئی کئی رہنماوں سے پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔