بھارتی فٹبال کی تاریخ میں مغربی بنگال فٹ بال کا مرکز کہلاتا ہے۔ ریاست میں یہ کھیل ہر عام و خاص میں مقبول ہے۔ فٹبال سیزن میں اس کا خمار لوگوں کے سر چڑھ کر بولتا ہے۔ مغربی بنگال نے بھارتی فٹبال کو نہ جانے کتنے ہی غیرمعمولی صلاحیت کے مالک فٹبال کھلاڑی دیئے۔
اب حکومت نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے فٹبال میدانوں کی مرمت اور جدیدکاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ ریاستی وزیر جاوید احمد خان اور انڈین فٹبال ایسوسی آف بنگال نے کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے کولکاتا اور اطراف میں موجود میدانوں کی مرمت اور جدیدکاری کا منصوبہ بنایا ہے۔
ریاستی وزیر جاوید احمد خان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہے کہ بھارتی فٹبال کی تاریخ میں مغربی بنگال کا ایک اہم مقام ہے۔ بھارتی فٹبال کی شروعات مغربی بنگال سے ہوتی ہے اور یہاں سے ہی اس کا اختتام ہوتا ہے۔
کولکاتا اور اس کے اطراف کے میدانوں کی مرمت اور جدیدکاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو فٹبال کی تربیت حاصل کرنے میں کسی قسم کی کوئی دشواری پیدا نہ ہو.
انڈین سیکول فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ جے دیپ مکھرجیا کا کہنا ہے کہ بہترین سہولیات اور میدانوں کی وجہ سے ہی مغربی بنگال میں ملک کی نمائندگی کرنے والا کھلاڑی پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔