ETV Bharat / state

Stamp Duty Sector اسٹیمپ ڈیوٹی سیکٹر میں حکومت کی آمدنی میں اضافہ - اسٹیمپ ڈیوٹی

اسٹیمپ ڈیوٹی سیکٹر میں ریاستی حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر میں ریاست کو اس شعبے میں 970 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ جو گزشتہ سال کے ستمبر کے مقابلے میں تقریباً 200 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ Stamp Duty Sector

اسٹیمپ ڈیوٹی سیکٹر میں حکومت کی آمدنی میں اضافہ

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 12:14 PM IST

کولکاتا :مغربی بنگال محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسٹیمپ ڈیوٹی میں 2 فیصد رعایت کی وجہ سے ریاست کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ریاستی حکومت نے اس کے لئے منصوبہ بند طرہقے سے کام کیا ہے۔Stamp Duty Sector Income Increase In West Bengal Govt

اسٹیمپ ڈیوٹی سیکٹر میں حکومت کی آمدنی میں اضافہ
اسٹیمپ ڈیوٹی سیکٹر میں حکومت کی آمدنی میں اضافہ

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ کی پہلی تاریخ سے 30 تاریخ تک 970 کروڑ 24 لاکھ 23 ہزار 450 روپے کمائے گئے ہیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں ریاست کی آمدنی 742 کروڑ روپے تھی۔ اس سال ستمبر میں ریاست میں اراضی، مکانات اور فلیٹس کے رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کل 2 لاکھ 19 ہزار 151 رجسٹریشن ہوئے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ اسٹامپ ڈیوٹی میں چھوٹ کی وجہ سے بہت سے لوگ زمین، پلاٹ، فلیٹ کی رجسٹریشن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ریاست کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gujarat Govt to SC in Bilkis Bano Case گجرات حکومت کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ، بلقیس بانو کے مجرموں کو ان کے اچھے سلوک کی وجہ سے معافی دی گئی

مالی سال 2020-21 میں سٹیمپ ڈیوٹی کے شعبے میں ریاست کی آمدنی 5 ہزار 280 کروڑ روپے تھی۔ اس کے بعد گزشتہ سال 9 جولائی کو جب وزیر اعلیٰ نے اسٹامپ ڈیوٹی میں 2 فیصد رعایت کا اعلان کیا تو مالی سال 2021-22 میں اسٹامپ ڈیوٹی سیکٹر کی آمدنی میں مزید 2000 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

مالی سال 2021-22 میں اسٹامپ ڈیوٹی سیکٹر کی کل آمدنی 7100 کروڑ روپے تھی۔ جسے ریاستی حکومت ایک ریکارڈ سمجھتی ہے۔ اس صورتحال میں 28 ستمبر کو وزیر اعلیٰ نے اسٹامپ ڈیوٹی پر 2 فیصد رعایت کو اگلے دسمبر تک بڑھا دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں محکمہ خزانہ کا خیال ہے کہ آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔Stamp Duty Sector Income Increase In West Bengal Govt

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.