رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ آئی ایس ایف کو لوگوں کے جذبات سے کھلواڑ کرنے کا حق نہیں ہے. عوام ترنمول کانگریس کے ساتھ ہے. مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے جیون تلہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ بھانگوڑ کے عوام آئی ایس ایف کو جِتاکر بڑی غلطی کرچکے ہیں.
رکن اسمبلی نے کہا کہ بھانگوڑ کے عوام ترقی کی راہ سے دور ہوچکے ہیں. اس کی سب سے بڑی وجہ ناتجربہ کار رہنما ہے. آئی ایس ایف کے رہنما کو عوام کی ترقی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اپنی ترقی کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے. انہیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ان کے لئے کون کیا کرسکتا ہے.
دونوں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں درجنوں مکانات میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد نذر آتش کردیا گیا تھا. اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی. ذرائع کے مطابق بھانگوڑ کے قاسم ڈانگہ میدان میں بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی عیدملادالنبی کے سلسلے میں جلسے کو خطاب کرنے والے تھے.
یہ بھی پڑھیں:
- مغربی بنگال: صد سالہ کولکاتا ٹرام کی تاریخ پر ایک نظر
- فاقہ کشی کی فہرست میں ہم پڑوسی ممالک سے بھی پیچھے ہیں: ادھیر رنجن چودھری
اس جلسے میں انڈین سیکولر فرنٹ کے سربراہ پیرزادہ عباس صدیقی بھی شرکت کرنے والے تھے. لیکن ترنمول کانگریس کے حامی فٹبال کھیلنے کی ضد پر اڑ گئے تھے.
اسی بات پر دونوں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جم کر مار پیٹ ہوئی تھی. جب کہ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔