ETV Bharat / state

Social Activist on Eid al Adha: احتیاط اور پر امن طریقے سے تہوار منانے کی اپیل - میٹیابرج نیوز

کاونسلر اور سماجی کارکن سرور جہاں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر والدین اپنے بچوں پر دھیان دیں، کیونکہ ماں کی گود بچوں کا پہلا مکتب ہے۔ Social Activist on Eid al Adha

احتیاط اور پر امن طریقے سے تہوار منانے کی اپیل

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 5:01 PM IST

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی عیدالاضحیٰ کا تہوار پر امن طریقے سے منایا جارہا ہے لیکن اس مرتبہ موجودہ صورتحال کے مدنظر علمائے کرام اور سماج کارکنان کی جانب سے مسلمانوں سے احتیاط اور امن کے ساتھ تہوار منانے کی مسلسل اپیل کی جا رہی ہے۔

احتیاط اور پر امن طریقے سے تہوار منانے کی اپیل

شہر میٹیابرج کی سابق کاؤنسلر اور سماجی کارکن سرور جہاں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بچوں کو قابو میں رکھنا ماؤں کی ذمہ داری ہے کیونکہ ماں کی گود بچوں کے لئے پہلا مکتب ہے۔ سرور جہاں نے کہا کہ میٹیابرج مغربی بنگال کا چھوٹا لکھنو ہے لیکن سیکولرازم کی عمدہ مثال ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ امن امان کے ساتھ رہتے ہیں. ایک دوسرے کے تہواروں میں شامل ہوتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ افواہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو افواہوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔ افواہ پھیلانے والوں سے دور رہنا چاہیے تاکہ ہم اور فیملی ان پریشانیوں سے پوری طرح سے محفوظ رہ سکے۔

انہوں نے کہا کہ قربانی کے بعد لوگ خون آلودہ پکڑوں کے ساتھ گھر سے باہر نا نکلے۔ گھر سے نکلتے وقت تبارک کو اچھی طرح سے موٹے کپڑے سے ڈھانپ لے۔ قربانی کے بعد جو چیز پھینکنے والی ہے وہ پولی تھین میں اچھی طرح سے باندھ کے کوڑے گاڑی میں پھینکے۔ اس بات کا خیال رکھنا لازمی ہے کہ وہ چیز سڑکوں پر نا آئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری ماں بہنوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے بچوں کو سنبھالیں اور غیر ضروری جانوروں کو سڑکوں پر نہ لائے۔ ماں ہی اپنے بچوں پر اچھی طرح سے قابو پا سکتی ہیں کیونکہ ہم سب کو معلوم ہے کہ ماں کی گود ہی بچوں کے لئے پہلا مدرسہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Wood Business in Metiabruz: میٹیابرج میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر لکڑی کے کُندے کا کاروبار عروج پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.