ملازمت دینے کے نام جعلسازی کے کیس میں سومترا خان کو عدالت نے بانکوڑہ جانے سے روک دیا تھا۔ سومترا خان نے بشنو پور لوک سبھا حلقے سے جیت حاصل کی ہے۔
جسٹس جے مالا باگچی اور جسٹس منوجیت منڈل کی قیادت والی بنچ نے سومترا خان کو بانکوڑہ میں جانے کی اجازت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق 6 مہینے بعد سومترا خان بشنوپور اتوار کو پہنچیں گے۔ سومترا خان نے جنوری میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اس کے بعد ہی ان کے خلاف سرکاری نوکری دلانے کے نام پر رشوت لینے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ بی جے پی میں شمولیت کے ایک دن بعد ہی ان کے معاون شوسانتا داس کو آرمڈ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔
خان نے کہا کہ قانون نے انصاف کیا ہے، ریاستی حکومت نے ان کے خلاف جھوٹے کیس دائر کیے ہیں عوام سے ملاقات کرنے کیلئے میں بانکوڑہ اور بشنوپور نہیں جاسکتے تھے۔صرف 18مارچ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے گئے تھے۔
ان کے خلاف مزیددوکیس اور ہیں سومترا خا ن نے کہا کہ میری اہلیہ نے میری غیر موجودگی میں انتخابی مہم چلائی تھی اور عوام نے ہمارے ساتھ انصاف کیا اوریہاں سے میں کامیاب ہوا۔اب عدالت سے بھی مجھے انصاف مل گیا ہے۔