ETV Bharat / state

بنگال میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، چھ اہلکار زخمی - چھ اہلکار زخمی

مغربی بنگال کے 24 پرگنا ضلع میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

بنگال میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، چھ اہلکار زخمی

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 8:27 AM IST

چوبیس پرگنا میں ترنمول کانگریس کے حامیوں کے ایک گروپ نے پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کرتے ہوئے رادھان نگر بازار پولیس اسٹیشن سے ٹی ایم سی کے چار حامیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔جنہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں کے ساتھ جھڑپ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کی توڑ پھوڑ کی گئی اور پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا ۔

جنوبی 24 پرگنا یونٹ میں بی جے پی کے سکریٹری سنجے نائک نے کہا کہ اس واقعے سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس میں اپنے فرائض انجام دے رہے اہلکار ریاست میں غیر محفوظ ہیں۔

کولکاتہ میں بی جے پی رہنما سینتھن باسو نے کہا کہ 'یہ واضح ہوا ہے کہ حملہ آور ٹی ایم سی سے تعلق رکھتے ہیں۔مذکورہ اہلکاروں کو قانون کا کوئی احترام نہیں ہے'۔

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ پولیس حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے گی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریاست اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔

اس سے قبل بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے بدعنوانی اور مبینہ بدانتظامی پر ٹی ایم سی حکومت پر حملہ کیا تھا۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ بنگال میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ، خواہ حزب اختلاف کی جماعت کے کارکن ہوں یا عام آدمی۔ ریاست کے عوام ٹی ایم سی کے بدانتظامی سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی کے لیے تڑپ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.