کولکاتا:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات اور اگلے سال عام انتخابات کے پش نظر سی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری ان دنوں میں دارالحکومت لوکاتا میں ہیں۔انہوں نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی اور پنچایت انتخابات میں اتحاد کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ سی پی آئی ایم کے رہنما سیتا رام یچوری نے کہاکہ ریاست کی سیاست اور قومی سیاست میں زمین آسان کا فرق ہوتا ہے۔آپ دیکھیئے گا ریاست میں جو ایک دوسرے کے خلاف انتخابی میدان میں ہیں وہی مرکز میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھی ہیں۔اس پر زیادہ بہت نہیں کرنی چاہئے۔
سیتارام یچوری نے کہاکہ تمام بی جے پی مخالف پارٹیوں کا ایک ہی مقصد ہےکہ کسی طرح سے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے۔اس کے لئے تمام پارٹیوں کو ایک پلیٹ پر آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے خلاف اپوزیشن فرنٹ میں ترنمول کانگریس بھی رہے گی۔ترنمول کانگریس بی جے پی مخالف ہے۔ممتابنرجی کو دعوت دی جائے گی۔اس کے بارے میں بتایا جائے گا۔فیصلہ تو ممتابنرجی کو ہی کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:CPIM Preparation For Panchayat Election پنچایت انتخابات کےلئے سی پی آئی ایم کی تیاریاں جاری
سی پی آئی ایم کے قومی جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری نے کہاکہ بی جے پی مخالف تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آکر اپوزیشن فرنٹ بنانے کی ضرورت ہے ۔اس فرنٹ میں ترنمول کانگریس کو شامل ہونے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ان سے اب تک بات چیت نہیں ہوئی ہے۔اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ تمام رہنما جلد ہی ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کر سکتے ہیں۔