عالیہ یونیورسٹی کے طالب علم انیس خان Anees Khan murder case کے قتل کی جانچ کے لئے ریاستی حکومت نے گیانونت سنگھ کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ تاہم اپوزیشن جماعت کے رہنما اور انیس کے گھر والوں کی جانب سے ایس آئی ٹی کی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین اور بھانگڑ کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی معاملوں کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی بنائی گئی لیکن نتیجہ صفر رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج اشوک گانگولی نے بھی ایس آئی ٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی خود ہی معمولی باتوں میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتی ہیں تو پھر ایس آئی ٹی کو جانچ کا کام کیوں سونپا گیا۔ SIT team formed in Anees Khan murder case۔
انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئرمین اور بھانگڑ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کے جانب سے انیس خان کے معاملے کی جانچ کے لئے جو ایس آئی ٹی بنائی گئی ہے اس کی قیادت گیانونت سنگھ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ان کو کئی معاملوں کی جانچ کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن آج تک اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ چاہے وہ شاردا چٹ فنڈ ہو یا رضوان الرحمٰن کے قتل کا معاملہ ہو، اس لئے ہمیں ایس آئی ٹی پر یقین SIT team formed in Anees Khan murder case نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ 'اس معاملے میں غیرجانبدارانہ سی بی آئی جانچ ہونی چاہیے۔ وہیں سپریم کورٹ کے سابق جج اور سیو ڈیموکریسی کے صدر اشوک گانگولی نے بھی ریاستی حکومت کی جانب سے بنائی گئی ایس آئی ٹی پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایس آئی ٹی کے سربراہ گیانونت سنگھ ہیں جن پر ہمیں بھروسہ نہیں ہے۔