مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیوں کے درمیان دل بدل کا سلسلہ زوروں پر جاری ہے۔ ترنمو کانگریس کے باغی رہنما شھبندو ادھکاری نے وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اس کے بعد ریاست میں سیاست اور تیز ہو گئی ہے۔
رکن اسمبلی اور تجربہ کار سیاسی رہنما شیشر ادھکاری نے کہا کہ مجھے کچھ بھی معلوم نہیں ہے کہ میرے بیٹے کا اگلا قدم کیا ہو گا؟ انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھکاری سلجھا ہوا انسان ہے۔ وہ ہمیشہ سے ہی عوام کی خدمت کو پہلی ترجیح دیتا ہے لیکن گزشتہ چند مہینوں کے دوران ایسا کیا ہوا کہ ہماری پارٹی ترنمول کانگریس سے الگ تھلگ پڑ گیا۔
رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ شھبندو سے اس سلسلے میں زیادہ باتیں نہیں ہوتی تھی۔ میں جب بھی موجودہ حالات کے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ ٹال جاتا تھا۔
شیشر ادھکاری کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے استعفیٰ دینے کی بات مجھے میڈیا کے ذریعہ معلوم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے والا ہے یا کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والا ہے۔
مزید پڑھیں:
ممتا کو ایک اور جھٹکا، وزیر شھبندو ادھکاری مستعفی
واضح رہے کہ شھبندو ادھکاری نے وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اس سے قبل انہوں نے ہگلی ریور برج کمیشن کے چئیرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔