ETV Bharat / state

سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کی صحتیابی میں نمایاں بہتری

مغربی بنگال کے سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹا چاریہ کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ آج دن میں انہوں نے تھوڑی بہت بات چیت کی۔

Significant improvement in the health of former Chief Minister Buddhadeb Bhattacharya
سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کی صحتیابی میں نمایاں بہتری
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 4:35 PM IST

مغربی بنگال کے سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹا چاریہ کی حالت میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ ممکن ہے کہ سوموار کے روز انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے۔

سابق وزیر اعلی بدھا دیب بھٹا چاریہ کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وینٹی لیٹر پر رکھے جانے کے بعد سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹا چاریہ کی حالت میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔ خطرہ پوری طرح سے ٹل چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ نے مثبت اشارہ دیا ہے۔ یوں کہنا بہتر ہوگا کہ وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی کی کڈنی اچھی طرح سے کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے جسم میں آکسیجن کی فیصد بھی اطمنان بخش ہے۔ سابق وزیراعلی کی حالت میں مکمل طور پر بہتری آئی ہے.

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی وینٹی لیٹر پر رہیں گے۔ 72 گھنٹوں کے دوران ان کی تشفی بخش بہتری دیکھنے کو ملی ہے، ایسا بہت ہی کم ہی ہوتا ہے۔

آج دن میں انہوں نے ڈاکٹرز اور نرسوں سے ہلکی پھلکی بات چیت کی۔ سب کچھ ٹھیک رہا تو انہیں سوموار کے روز ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سنہ 2000 سے سنہ 2011 کے درمیان بدھادیب بھٹاچاریہ مغربی بنگال کے وزیراعلی رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.