ETV Bharat / state

Shark Recover In Piyali River پیالی ندی میں ماہی گیروں کے جال میں سات فٹ لمبی شارک مچھلی پھنس گئی

جنوبی 24 پرگنہ کے کلتلی تھانہ کے تحت کیلا اندریا علاقے میں واقع پیالی ندی میں ماہی گیروں کے جال میں سات فٹ لمبی شارک مچھلی پھنس گئی۔جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔Shark Recover In Piyali River

پیالی ندی میں ماہی گیروں کے جال میں سات فٹ لمبا شارک مچھلی پھنسی

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 12:58 PM IST

پیالی ندی میں ماہی گیروں کے جال میں سات فٹ لمبا شارک مچھلی پھنسی

جنوبی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے کلتلی تھانہ کے کیلا اندریا علاقے میں واقع پیالی ندی میں ماہی گیروں کے جال میں ایک شارک پھنس گئی۔ خلیج بنگال سے متصل ندی میں شارک مچھلی کے پائے جانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

تاہم جال اٹھانے کے بعد ماہی گیروں نے شارک کو مردہ پایا اس کے بعد ماہی گیروں نے شارک کو بچا کر پیالی ندی سے باروئی پور رینج کے تحت بٹ کے محکمہ جنگلات کے عملے کے حوالے کر دیا۔

جال میں پھنسی شارک کو دیکھنے کے لئے کیلا اندریا علاقے میں لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ بہت سے لوگوں نے مردہ شارک کو گلے لگاتے ہوئے تصویریں کھینچیں۔ اس سے پہلے سندربن کے دریاؤں سے غیر قانونی طور پر شارک کے شکار گی اطلاع ملی تھی ۔

شارک کے شکار پر مکمل طور پابندی عائد ہے۔ لیکن سندربن اور اس کے اطراف میں رہنے والے ماہی گیروں کا ایک طبقہ شکار اور اس کے کاروبار میں ملوث ہونے کے ثبوت کئی بار مل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Trams Service In Kolkata کولکاتا میں ٹرام کے 150 سال مکمل

ماہی گیر زیادہ منافع کی امید میں بنیادی طور پر بیبی شارک لاتے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ماہی گیروں کا ایک طبقہ سمندر سے بے بی شارک لا کر فروخت کر رہا ہے۔ اسی طرح سندربن کے مختلف ندیوں اور ساحلی علاقوں میں محکمہ جنگلات کی طرف سے باقاعدگی سے گشتی مہم چلائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.