ETV Bharat / state

Two People want Meet Mamata banerjee: ممتا بنرجی سے ملاقات کے لیے 75 کلومیٹر پیدل سفر کرنے کا فیصلہ - مغربی بنگال

جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ بلاک کے رہنے والے شیخ شاہنواز اور حفیظ الشیخ نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے لیے 75 کلو میٹر پیدل چل کر دھرمتلہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ Two People want Meet Mamata banerjee

دو نوجوانوں کا 75 کلو میٹر پیدل چل کر ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jul 20, 2022, 5:09 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال میں 21 جولائی کو ترنمول کانگریس کی جانب سے ہونے والے شہید دیوس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ پارٹی کے تمام اعلیٰ رہنما اس عظیم الشان جلسے کو کامیاب بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

اسی درمیان جنوبی 24 پرگنہ کے کاکدیپ کے بلاک کے رہنے والے شیخ شاہنواز اور حفیظ الشیخ نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے لیے 75 کلو میٹر پیدل چل کر دھرمتلہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ شاہنواز نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایک عام خاتون کی طرح رہتی ہیں اور عام لوگوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام کرتی ہیں۔ ان سے ہمیں کافی مدد ملی ہے۔ اس لیے ہم کاکدیپ سے دھرمتلہ پیدل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حفیظ الشیخ نے کہا کہ شہید دیوس ہمارے لیے کسی تہوار سے کم نہیں ہے۔ شہید دیوس کا اہتمام کرکے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی یہ ثابت کرتی ہیں کہ جو 21 جولائی 1993 کو فائرنگ میں مارے گئے تھے ان کی قربانی کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے ہم نے کاکدیپ جزیرہ سے کولکاتا تک پیدل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی جانب سے ہر سال 21 جولائی کو شہید دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی دن 21 جولائی 1993 میں اس وقت کی مغربی یوتھ کانگریس کی صدر ممتابنرجی کی قیادت میں ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا اسی دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ میں 13 کانگریسی رہنماؤں کی موت ہو گئی تھی۔ ممتا بنرجی ہر سال 21 جولائی کے دن کو شہید دیوس کے طور مناتی ہیں اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔ اس موقع پر ریاست کے تمام اضلاع سے لوگ کولکاتا کے دل کہے جانے والے دھرمتلہ میں اکٹھا ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Election of Vice President: نائب صدر کے امیدوار سے متعلق ممتا بنرجی کی خاموشی چہ معنی دارد، محمد سلیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.