کولکاتا: مغربی بنگال کے مدنی پور میونسپلٹی کے میئر سومین خاننے انتخابات سے قبل ہی ترنمول میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی کے کونسلروں کے ایک گروپ نے ان کے خلاف الزام لگایا کہ سومین اپنے قریبی کونسلروں کے ساتھ مل کر میونسپلٹی کو اپنی مرضی کے مطابق چلا رہے ہیں۔ بدھ کی صبح سے ہی مدنی پور کے میئر کے دفتر کے سامنے احتجاج جاری ہے۔ ترنمول کے 13 کونسلر پوسٹر لے کر بیٹھے ہیں۔ ان میں مدنی پور سٹی ترنمول صدر اور کونسلر بشواناتھ پانڈو، ضلع ترنمول صدر کی بیوی اور کونسلر موشومی ہزارا اور دیگر شامل ہیں۔ وہ میئر کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
احتجاج کرنے والے کونسلر وشواناتھ نے کہاکہ ہم وہ کونسلر ہیں جو پارٹی کے جھنڈے کے نیچے جیتے ہیں۔ میدنی پور میونسپل انتخابات میں ترنمول نے 25 میں سے 20 سیٹیں جیتی ہیں۔ پارٹی نے جسے میئر مقرر کیا ہم سب نے ان کی عزت کی۔ لیکن اب دیکھا جا رہا ہے کہ وہ ترنمول کونسلروں کے ساتھ غیر دوستانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ ترقی کی خاطر پیسہ چھپایا جا رہا ہے۔ میونسپلٹی مالی طور پر کمزور ہے۔ سیلاب کا انتظام غیر منصوبہ بند طریقے سے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم میئر کے لاپرواہ رویے، آمرانہ فیصلوں اور فنڈز کی صحیح تقسیم نہیں کرنے کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے بیٹھے ہیں۔ وہ پارٹی کے ایک طبقے کے کونسلر کے ساتھ آمرانہ رویہ کے ساتھ میونسپل کونسل چلا رہے ہیں۔ ہم ان کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔ میئر کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے۔ اگر انہوں نے استعفی نہیںدیا تو ہم ایک بڑی تحریک شروع کریں گے۔ کونسلروں نے شکایت کی کہ کسی وارڈ میں ترقی کے لیے کتنی رقم مختص کی گئی ہے، کتنی رقم آئی ہے، اس کی معلومات ہر کسی کو نہیں دی جارہی ہے۔میئر کے رویے کی وجہ سے پارٹی کو شدید نقصان ہورہا ہے۔کہ سومین پارٹی کی قدر کو نہیں سمجھتے کیونکہ وہ شروع سے پارٹی میں نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ ممتابنرجی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی
میئر سومین نے کہاکہ میں نے ان سے بات کی ہے۔ میں صبح ضلع صدر کے گھر گیا اور بات کی۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ میں سب کو یکساں اہمیت دیتا ہوں۔ میں من مانی نہیں کرتا۔ ہم ترقی کے معاملے میں کسی کو محروم نہیں کرتے۔ پارٹی نے مجھے اس عہدے پر فائز کیا ہے پارٹی چاہے تو استعفیٰ دے دوں گا۔