ETV Bharat / state

Sealdah Metro Station Inaugurated Soon: جدید تکنیک سے مزین سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا افتتاح جلد - سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا جلد افتتاح

کولکاتا میں سالٹ سیکٹر 5 کو مرکزی کولکاتا سے جوڑنے والی سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا کام مکمل یو چکا ہے، اور اس کا افتتاح ہونا ہے جس کے لیے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں جلد ہی اس کا افتتاح کیا جاسکتا ہے، حالانکہ ابھی اس کا کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔ Sealdah Metro Station Inaugurated Soon

جدید تکنیک سے مزین سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا افتتاح جلد

author img

By

Published : May 17, 2022, 5:04 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں میٹرو ٹرین کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سالٹ سیکٹر 5 کو مرکزی کولکاتا سے جوڑنے والے سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا کام مکمل یو چکا ہے، اور اب قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں جلد ہی اس کا افتتاح کیا جاسکتا ہے، حالانکہ ابھی اس کا کوئی اعلان نہیں ہوا ہے۔Sealdah Metro Station Inaugurated Soon

کولکاتا میں میٹرو ٹرین کی خدمات کا آغاز 1984 میں ہوا تھا جو دم دم سے ٹالی گنج تک محدود تھی۔ لیکن اب سنٹرل لائن میں اضافہ ہوا ہے اور اب کولکاتا میٹرو کو مختلف علاقوں سے جوڑنے کے لئے کئی پروجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے۔ کولکاتا میٹرو کو ہوڑہ سے اسپلانیڈسے جوڑنے کے لئے دریا کے نیچے سے میٹرو ٹرین لائن بچھائی گئی ہے۔ اس کام ابھی جاری ہے جبکہ کولکاتا کے آئی ٹی ہب سالٹ لیک کو مرکزی کولکاتا سے جوڑنے کے لئے سالٹ سیکٹر 5 سے میٹرو ٹرین کی خدمات شروع کی جاچکی ہے۔ جس کی خدمات پھول بگان تک ہی محدود ہے۔

ویڈیو

ذرائع کے مطابق جلد ہی سیالدہ سے اس کو جوڑا جائے گا۔ سیالدہ میٹرو اسٹیشن کولکاتا کا سب سے بڑا اسٹیشن ہے جس کو بالکل نئے طرز پر بنایا گیا ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے اس کے علاوہ فائر نظام بالکل جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ Sealdah Metro Station Inaugurated Soon

مزید پڑھیں:

اس حوالے سے کولکاتا میٹرو کے جنرل منیجر پرتویوش گھوش نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سیالدہ میٹرو اسٹیشن پوری طرح سے تیار ہے۔ ہم بس وزارت ریلوے کی ہدایت کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس کا افتتاح کب ہوگا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہوسکتا ہے سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں یا وزیر ریل بھی کر سکتے ہیں۔ Sealdah metro station inaugurated soon

انہوں نے مزید کہا کہ سیالدہ میٹرو اسٹیشن سب سے جدید ہے اور اس میں سہولیات بھی باقی اسٹیشنوں سے زیادہ ہے۔ آگ سے تحفظ کے لئے بھی جدید ٹیکنولوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ سالٹ لیک آئی ٹی ہب میں کام کرنے والے ہزاروں افراد کے لئے سیالدہ میٹرو اسٹیشن بہت سود مند ثابت ہونے والا ہے جہاں گھنٹوں بس میں سفر کرنا پڑتا ہے اب صرف آدھے گھنٹے میں میٹرو کے ذریعے سالٹ سیکٹر 5 ملازمین جاسکیں گے۔ سیالدہ اسٹیشن سب سے مصروف ترین میٹرو اسٹیشن ہونے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.