ETV Bharat / state

Sagardighi By Election ساگر دیگھی سے ٹی ایم سی اور کانگریس نے کسی بھی مسلم کو امیدوار نہیں بنایا - نہ ہی کانگریس نے کسی مسلم طبقے کو امیدوار بنایا ہے

مرشدآباد ضلع کے ساگر دیگھی اسمبلی حلقہ جہاں مسلم ووٹروں کی تعداد 67.64فیصد کے قریب ہے۔ضمنی انتخاب میں نہ ترنمول کانگریس کو اور نہ ہی کانگریس کو مسلم امیدوار ملا ہے۔ ترنمول کانگریس نے دیباسیش بنرجی کوا میدوار بنایا ہے۔ چوں کہ اس حلقے میں 67.64مسلم ووٹرس ہیں اس کے باوجود کسی مسلم لیڈر کو ٹکٹ نہیں دئیے جانے پر مسلم حلقے میں شدید ناراضگی ہے۔Sagardighi By Election

ساگر دیگھی سے نہ ترنمول کانگریس نے اور نہ ہی کانگریس نے کسی مسلم طبقے کو امیدوار بنایا

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 9:31 PM IST

کولکاتا:ریاستی وزیر سبرتو ساہا کے انتقال کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔ قیاس لگایا جارہا تھا کہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے بیٹے و سابق ممبر پارلیمنٹ ابھیجیت مکھرجی کو یہاں سے ترنمول کانگریس امیدوار بناسکتی ہے ۔تاہم پارٹی نے ساگردیگھی بلاک کے ترنمول کانگریس کے صدر دیباشیش بنرجی کو امیدوار بنایا ہے۔

2011 کی مردم شماری کے مطابق ساگردیگھی بلاک میں مسلمانوں کی آبادی 64.67 فیصد ہے۔ اور ہندو ووٹوں کی شرح 31.55فیصد ہے ۔اس کے باوجود گزشتہ انتخابات میں ترنمول کانگریس نے سبرتو ساہا کو امیدوار بنایا اور انہوں نے 50فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔

2021 کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق اقلیتی ووٹوں کی اکثریت ترنمول کانگریس کی طرف چلا گیا تھا ۔یہاں سے بی جے پی امیدوار مفوضہ خاتون کو 24.8فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہی ۔جب کہ کانگریس امیدوار شیخ ایم حسن الزمان کو19.45فیصد ووٹ ملے۔ اسدالدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کے امیدوار نور محبوب عالم ضمانتی رقم ضبط ہو گئی۔ انہیں صرف 1.85فیصد ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:Tripura Assembly Election تریپورہ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے 17 امیدواروں کا اعلان کیا

گزشتہ انتخابات کی وجہ سے ترنمول کانگریس کو یقین ہے کہ اس مرتبہ بھی بھاری ووٹوں سے جیت ملے گی ۔کانگریس نے بیڑی کے کاروبار سے وابستہ ہیرن بسواس کوا میدوار بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.