ETV Bharat / state

Sachar Committee Report Was Ignored: سچر کمیٹی رپورٹ کو نظر انداز کردیا گیا، پندرہ برس گزرنے کے باوجود مسلمانوں کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی - پندرہ برس گزرنے کے باوجود مسلمانوں کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی

سی پی آئی ایم کے رہنما ڈاکٹر فواد حلیم نے کہا کہ ای ٹی وی بھارت 15 برسوں میں پہلا میڈیا ہاؤس ہے جس نے مغربی بنگال کی سرزمین پر سچر کمیٹی سے متعلق سوال کیا. شچر کمیٹی کے 15 برس مکمل ہونے کے باوجود مسلمانوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ Sachar Committee Report Was Ignored

سچر کمیٹی رپورٹ کو نظر انداز کردیا گیا
سچر کمیٹی رپورٹ کو نظر انداز کردیا گیا
author img

By

Published : May 25, 2022, 12:51 PM IST

کولکاتا: سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر فواد حلیم نے کہا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ کے منظر عام پر آئے 15 سال مکمل ہوگئے کے بعد بھی مغربی بنگال کے مسلمانوں کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے. ریاست کی موجودہ حکومت نے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا ہے. تقریباً آج سے پندرہ برس قبل 2007 میں اس وقت کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجندر سچر کی قیادت میں ایک کمیشن تشکیل دیا۔ Sachar Committee Report Was Ignored

سچر کمیٹی رپورٹ کو نظر انداز کردیا گیا

کمیشن نے بھارتی مسلمانوں بالخصوص مغربی بنگال کے اقلیتی طبقہ کی معاشی، رہائشی، تعلیمی و دیگر مسائل پر ایک رپورٹ منظر پر لائی تھی. سچر کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پورے ملک میں اقلیتی طبقے کے لوگوں کے مسائل کو لے کر بحث چھڑ گئی تھی. ممتابنرجی کی قیادت والی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس نے اسی کمیشن کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر اس وقت کی لیفٹ فرنٹ کی حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا. اسی رپورٹ کی بنیاد پر اقلیتی طبقے کے لوگوں کی لیفٹ فرنٹ سے ایسی دوری بنی کہ 34 سالہ بائیں محاذ کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

مغربی بنگال اسمبلی کے سابق اسپیکر سی پی آئی ایم کے قدآور رہنما ہاشم عبدالحلیم کے بیٹے ڈاکٹر فواد حلیم نے کہا کہ ای ٹی وی بھارت گزشتہ پندرہ برسوں میں پہلا میڈیا ہاؤس ہے جس نے سچر کمیٹی سے متعلق سوال کرنے کی جرأت دکھایا. انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں سچ بولنے، سچ دکھانے اور سچ لکھنے والوں کی کمی ہے. یہاں بہت کم لوگ سچ بولتے ہیں لیکن ای ٹی وی بھارت نے مغربی بنگال کی سرزمین پر سچر کمیٹی سے متعلق سوال کرکے دوسروں کو آئینہ دکھانے کا کا کام کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آئی جب کہ سیاسی جماعتوں نے اسے سیاسی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا. اس کمیٹی کی رپورٹ سے سیاسی جماعتوں نے فائدہ اٹھایا اور کام نکل جانے کے بعد اقلیتی طبقے کے لوگوں کو جوں کا توں حالات میں چھوڑ دیا. سی پی آئی ایم کے رہنما کے مطابق لیفٹ فرنٹ کی حکومت چلی گئی لیکن اس کے بعد جو حکومت آئی اس نے تو اقلیتی طبقے کے لوگوں کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھانے کے بجائے کوسوں پیچھے ڈھکیل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی موجودہ دور میں اقلیتی طبقے کے لوگوں کی جو حالت ہے اس سے کہیں بہتر سی پی آئی ایم کے دور میں تھی. لیکن چند لوگوں نے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو گمراہ کرنے کے سوائے کچھ بھی نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے میونسپل سروس کمیشن کے ذریعہ تقرری کا فیصلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.