ETV Bharat / state

شبھاشاچی دتہ میئر کے عہدے سے مستعفی - میئر

پارٹی قیادت سے اختلافات اور میئر کے عہدہ کو لے کر عدالت میں اپنے موقف جیت حاصل کرنے کے باوجود بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر و ترنمول کانگریس کے ممبراسمبلی نے آج میئر کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

شبھاشاچی دتہ میئر کے عہدے سے مستعفی
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 5:58 PM IST

شبھاشاچی دتہ نے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ وہ اس عہدہ پر رہ کر بھی بدھان نگر کے عوام کیلئے کام نہیں کرپارہے تھے اور ریاستی حکومت کی جانب سے ریلیف نہیں مل رہا تھا۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے کل انہیں عارضی ریلیف فراہم کیا تھا۔عدم اعتماد کی تحریک کے نوٹس کو کلکتہ ہائی کورٹ نے تکنیکی بنیاد پرخارج کردیا تھا اور اس کی وجہ سے ان کے خلاف پیش عدم اعتماد کی تحریک رد ہوگئی تھی۔شبھاشاچی دتہ نے عدم اعتماد کی تحریک کے خلاف عرضی دائر کرتے ہوئے قانونی طور پر چیلنج کیا تھا اور عدالت نے ان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک کو رد کردیا تھا۔

شبھاشاچی دتہ میئر کے عہدے سے مستعفی

تاہم عدالت نے بدھان نگر میونسپل کارپوریشن کے چیرپرسن سے کہا تھا کہ وہ عدم اعتماد کی تحریک کیلئے دوبارہ نوٹس دے سکتی ہیں اور 19جولائی کو ووٹنگ کرایا جاسکتا ہے۔

مگر لوک سبھا انتخابات کے بعد پاورپلانٹ کے خلاف احتجاج میں سبیاچی دتہ شرکت کی اور ریاستی حکومت کی سخت کی اور کہا کہ وہ پارٹی کے موقف کے برخلاف عوام کے ساتھ ہیں۔اس کے بعد ہی ریاستی وزیر فرہادحکیم نے بدھان نگرمیونسپل کارپوریشن کے کاؤنسلروں کے ساتھ میٹنگ کی اور اس میٹنگ میں سبیاچی دتہ کو نہیں بلایا گیا۔اور ڈپٹی میئر تاپش چٹوپادھیائے سے کہا کہ وہ میونسپلٹی کے کام دیکھیں۔اس کے فوری بعد سبیاچی دتہ نے مکل رائے کے ساتھ میٹنگ کی اس کے بعد ہی پارٹی نے میئر کے عہدہ سے انہیں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ان کے خلاف عدم اعتماد تحریک میں کل 35کونسلرز نے دستخط کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.