ETV Bharat / state

بنگال کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنادیں گے: شبینہ یاسمین - جنوبی بنگال کو تقسیم

ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے کہا کہ 'جنوبی بنگال کو مرکز کے ماتحت علاحدہ ریاست بنانے کی سازش کو کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔'

بنگال کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیں گے: شبینہ یاسمن

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 11:05 AM IST

مغربی بنگال کی حکومت میں واحد اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی خاتون وزیر شبینہ یاسمین نے پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی پر شدید تنقید کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر شبینہ یاسمین نے کہا کہ 'ممتا بنرجی کی قیادت میں گزشتہ دس برسوں کے دوران ریاست میں جتنی ترقی ہوئی ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی۔'

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس اور لیفٹ فرنٹ بھی برسوں تک بنگال میں حکومت کر چکی ہیں اور ان کے دور اقتدار میں نہ ریاست کی ترقی ہوئی اور نہ عوام کی۔ ان دو پارٹیوں کے دور اقتدار میں بنگال ملک کی دوسری ریاستوں سے کافی پچھڑ گئی۔'

ترنمول کانگریس کی رہنما کا کہنا ہے کہ 'شمالی بنگال میں گزشتہ دس برسوں میں تاریخی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ شمالی بنگال کے بیشتر اضلاع میں اس کی عمدہ مثال دیکھی جا سکتی ہے۔'

ریاستی وزیر شبینہ یاسمین نے کہا کہ 'جنوبی بنگال کو مرکز کے ماتحت علاحدہ ریاست کی سازش کو کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: شبینہ یاسمین مغربی بنگال کی پہلی مسلم خاتون وزیر

انہوں نے کہا کہ 'چند لوگ بی جے پی کے اشارے پر جنوبی بنگال کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، لیکن ان کی سازش کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔'

ریاستی وزیر کے مطابق بنگال کے عوام کو ترقی اور خوشحال زندگی چاہیے توڑ جوڑ کی سیاست نہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.