ETV Bharat / state

'ملک کو بچانے کے لیے آر ایس ایس کو روکنا ضروری' - جمہوریت اور سیکولر ازم دونوں کو خطرہ

سی پی آئی ایم کے رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے بی جے پی کو نہیں آر ایس ایس کو روکنا ہو گا۔

RSS must be stopped to save the country: Muhammad Saleem
ملک کو بچانے کیلئے آر ایس ایس کو روکنا ہو گا: محمد سلیم
author img

By

Published : Jan 10, 2021, 4:41 PM IST

مغربی بنگال کے سلی گوڑی ہندی ہائی اسکول میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم نے آر ایس ایس اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جمہوریت اور سیکولرازم دونوں کو خطرہ لاحق ہے۔ دونوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ عام لوگوں کی آواز کو آسانی سے دبایا جا سکے۔

RSS must be stopped to save the country: Muhammad Saleem
ملک کو بچانے کیلئے آر ایس ایس کو روکنا ہو گا: محمد سلیم

گزشتہ چند مہینوں کے دوران ملک کی بیشتر ریاستوں میں اس کی عمدہ مثالیں دیکھنے کو مل چکی ہیں۔ یہ سب ایک سازش کے تحت کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

سی پی آئی ایم پولیت بیورو کے رکن اور سرکردہ رہنما محمد سلیم نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے بی جے پی کو نہیں، آر ایس ایس کو روکنا ہو گا۔

بی جے پی کو سامنے رکھ کر آر ایس ایس سارا کھیل کھیل رہی ہے۔ اس لئے آر ایس ایس پر لگام کسنے سے بی جے پی اپنے آپ کمزور پڑ جائے گی۔

کورونا وائرس کے باوجود ملک میں سب کچھ ہو رہا ہے۔ میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ سیاسی جلسے و جلوس منعقد کیے جانے لگے ہیں لیکن پارلیمنٹ کے اجلاس کو بند کر کے رکھا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں چلے گا۔ کسانوں کا احتجاج جاری رہے گا لیکن ان کی بات سنی نہیں جائے گی۔ آر ایس ایس کا یہ ایجنڈا ہے۔کیونکہ بھارت کو ایک ایسا ملک بنانے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے جہاں صرف ایک پارٹی اور ایک تنظیم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو اقتدار میں لانے میں بی جے پی نہیں بلکہ آر ایس ایس کا بہت اہم رول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رہنماؤں پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

مزید پڑھیں:

ہماری پارٹی میں تمام مذاہب کے لوگوں کا استقبال کیا جائے گا: پیرزادہ

بدعنوانی کے مسئلے پر ہنگامہ برپا کرنے والی بی جے پی ترنمول کانگریس کے بدعنوان رہنماؤں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.