ETV Bharat / state

مسلسل بارش کے سبب ہاؤڑہ میں راستہ دھنسے سے دکانیں منہدم

مغربی بنگال میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے جاری بارش کے سبب ہاؤڑہ ضلع کے البیڑیا میں راستہ دھنسے سے دکانیں منہدم ہو گئیں جس کے سبب کافی مالی نقصان ہوا ہے۔

مغربی بنگال میں مسلسل بارش
مغربی بنگال میں مسلسل بارش
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 4:00 PM IST

مغربی بنگال میں بارش کی دستک کے بعد ریاست بیشتر اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہگلی، ندیا اور مرشدآباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربی بنگال میں مسلسل بارش

ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے جاری بارش کے سبب دار الحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہاؤڑہ کے البیڑیا میں راستہ دھنسے سے دکانیں منہدم ہوگئیں جس کے سبب کافی مالی نقصان ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہاؤڑہ ضلع کے البیڑیا کے رام راج تلہ علاقے میں سڑک دھنس گئی جس کی وجہ سے سڑک کے کنارے دکانیں منہدم ہوگئیں۔

ہاؤڑہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین، البیڑیا تھانے کی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کے جائزے لیا۔

فائر بریگیڈ کے اہلکار نے کہا کہ مسلسل بارش سڑک دھنسے سے ہی سڑک کے کنارے دکانیں تباہ ہوگئیں. اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ مالی نقصان ہوا ہے۔

ہاؤڑہ میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے کہا کہ سڑک دھنسے کے واقعے کی جانچ کی جائے گی۔ چوبیس گھنٹوں سے جاری بارش کے سبب ہی یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

مغربی بنگال علی پور محکمہ موسمیات (west bengal metrological department ali pur) کے مطابق اگلے چند دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی بنگال میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال مونسون کی دستک ہو چکی ہے لیکن اس میں شدت آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔ اسی وجہ سے بارش شروع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے مرشدآباد، ندیا، مشرقی مدنی پور، بردوان ضلع میں جون کے پہلے ہفتے میں بارش کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ اب تک جاری ہے۔
اسی درمیان آسمانی بجلی گرنے سے مرشدآباد، ہگلی، مشرقی مدنی پور، ندیا اور بردوان ضلع اب تک 42 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.