ETV Bharat / state

Mamata Banerjee On Violence: ’تشدد‘ مذہب نہیں بلکہ سیاست داں پھیلاتے ہیں، ممتا بنرجی

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 10:54 PM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ مذہب پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔ عام لوگ مذہب سے بدامنی پیدا نہیں کرتے۔ کچھ سیاسی رہنما بدامنی پھیلاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے رابندر ناتھ ٹیگور، ٹیگور رام کرشنا، رانی راسمنی کے فلسفے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مذاہب کی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔Mamata Banerjee On Violence

تشدد مذہب نہیں بلکہ سیاست داں پھیلاتے ہیں، ممتا بنرجی

کولکاتا: و زیرا علیٰ ممتا بنرجی آج دہلی سے لوٹنے کے بعد دکھنیشور مندر کا دورہ کیا اور میوزیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ا س وقت ملک میں یکجہتی کے قیام کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تشدد مذہب کے ذریعہ نہیں پھیلتا ہے بلکہ تشدد سیاست دانوں کے ذہن کا اختراع ہوتا ہے۔ ان کی گندگی کی وجہ سے تشدد کے واقعات ہوتے ہیں۔Mamata Banerjee On Violence

دکھشنیشور میں میوزیم اور نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ ”مذہب پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔ عام لوگ مذہب سے بدامنی پیدا نہیں کرتے۔ کچھ سیاسی رہنما بدامنی پھیلاتے ہیں۔ بنگالی کسی سے بھیک نہیں مانگنا چاہتے۔ گنگا ساگر، تاراپیٹھ میں بہتری آئی ہے۔ ہم نے کالی گھاٹ میں 300 کروڑ روپے کی لاگت سے اسکائی واک بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کے ایم ڈی گیسٹ ہاؤس کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ میں نماز نہیں پڑھتی ہوں مگرافطار میں جاتی ہوں۔ مسئلہ کیا ہے؟ اگر میں جین مندر جاتی ہوں تو اعتراض کہاں ہے؟ جین مندر کے لیے ایک کروڑ روپے دیے گئے ہیں،”انہوں نے کہا۔ انہوں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ کبھی کبھار سڑک پر بیٹھ جاتے ہیں۔ میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیوں کروں؟ میں یہ تمام مذاہب کے لیے کہتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے رابندر ناتھ ٹیگور، ٹیگور رام کرشنا، رانی راسمنی کے فلسفے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مذاہب کی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے۔ اس زندگی میں کوئی ناانصافی نہ کریں ہے۔' ریاست میں مختلف مندروں کی ترقی پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آج میں نے دکھشنیشور کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہوں کہ کافی تبدیل ہوچکا ہے۔ پہلے سے بہت بہتر۔ دکھشنیشور ایک بین الاقوامی سیاحت کا مقام بن گیا ہے۔ میں نے جھاڑگرام میں ایک قبائلی اسکول رام کرشن مشن کو دیا۔ اس بار میں نے دیکھا کہ تمام طلبہ پاس ہو چکے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Presidential election 2022: صدارتی انتخاب سے پہلے اپوزیشن کو متحد کرنے کی ممتا کی پہل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.