کولکاتا:مغربی بنگال کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ریٹائرڈ آئی پی ایس نذرالاسلام نے کہا کہ کولکاتا اور مغربی بنگال پولیس کو اس سے پہلے کبھی بھی اتنی بے بس نہیں دیکھا تھا جتنی آج نے نظر آ رہی ہے۔پوری پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔Retired IPS Nazrul Islam On Corruption And West Bengal Police
ریٹائرڈ آئی پی ایس نذرالاسلام کا کہنا ہے کہ کولکاتا پولیس کے کاموں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔پولیس کی کارروائی پر لوگوں کو شبہ ہو رہا ہے۔پوگیز اپ خود سوالوں کے گھیرے میں کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں پہلی مرتبہ پولیس انتظامیہ پوری طرح سے بے بس نظر آ رہی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ پولیس انتظامیہ کے بیشتر افسران ایک مخصوص پارٹی کے لئے کام کر رہی ہے۔یہ بدنامی اور بدنظمی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایک سچائی ہے اور اس پر پردہ ڈالا نہیں جا سکتا ہے۔سہیگل حسین ایک باڈی گارڈ ہو کر ایک سو کروڑ کما سکتا ہے تو دوسرے لوگ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Opposition Parties این سی سی کی فنڈنگ کو روکے جانے پر تنازع
ریٹائرڈ آئی پی ایس نذرالاسلام نے مغربی بنگال پولیس انتظامیہ بر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر سہیل حسین ایک سو کروڑ روپے کما سکتا ہے تو باقی پولیس والے پیچھے کیوں رہ گئے ہیں انہیں بھی بدعنوانی کے دلدل میں کود پڑنا چاہیے۔Retired IPS Nazrul Islam On Corruption And West Bengal Police